پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ایڈز سے متعلق آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت وزیر صحت یاسمین راشد، کنٹری ڈائریکٹر یو این ایڈز ڈاکٹر ماریہ علینہ فیلیو نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو کورونا پر سیاست چمکاتے ہوئے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے…
Author: Daily Khabrain
قیمت کم بتاﺅ،کم تولو اور رقم پوری کر لو ہر ایک کلو میں سواسو گرام کی ہیرا پھیری،عوام سے سالانہ 4ارب کافراڈ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا دھڑ لے سے استعمال ،محکمہ لیبر حصہ لیکر چپقیمت کم بتاﺅ،کم تولو اور رقم پوری کر لو ہر ایک کلو میں سواسو گرام کی ہیرا پھیری،عوام سے سالانہ 4ارب کافراڈ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا دھڑ لے سے استعمال ،محکمہ لیبر حصہ لیکر چپ دکاندار کمپیوٹر ائزڈ کنڈوں کو بھی اپنی مرضی سے چلانے لگے۔سب سے زیا…
افسروں کو 200لیٹر ماہانہ خرچ کرنے کی اجازت ہے لیکن اضافی پٹرول کیلئے لاہور سے باہر دوسرے شہروں کے دورے ڈال دیے بڑے افسروں نے محکمے کے ذیلی دفاتر سے گاڑیاں منگوا کر بیوی بچوں کیلئے مختص کر دیں۔محکمے سے تبدیل ہونے پر گاڑیاں بھی لے گئے دو سال کے دوران سرکاری افسروں نے 151گاڑیاں حادثات میں تباہ کی جنہیں بعد میں اونے پونے نیلام کرنا پڑا پنجاب کی بیوروکریسی نے چلاکی مہارت کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانا شروع کر دیا۔سرکاری خزانے کی بہتی گنگا میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کے سٹاف کے بھی…
پنجاب سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے رابطے بڑھانا شروع کر دیے،مظاہرے بھی ہونگے۔ لاہور گرائمر سکول سمیت تمام بڑے اداروں کو فیس چارج کرنے اور بچوں کو بلانے کی تجویز دیدی مراد راس کی دوہری پالیسی حکومت کو فیل کرنے کے لیے مراد راس نے با اثر پرائیویٹ سکول مالکان کو حکومت کے خلاف اور کرونا کی دوسری لہر کے باعث لگنے والی حالیہ پابندی پر احتجاج کی راہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔محکمہ ایجوکیش کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر کی سکول ایسو سی ایشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے…
بھارت میں کسانوں کی تقریباﹰ تمام تنظیموں نے کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق حکومت کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کے لیے جمعرات 26 نومبر کو ‘دلی چلو‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے عام ہڑتال کی اپیل کی تھی، جس کا ملک کے بہت سے علاقوں میں کافی اثر پڑا ہے۔ 26 نومبر بھارت میں ‘یوم آئین‘ ہے اور اسی مناسبت سے 26 اور 27 نومبر کو اس احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس کارروائی لیکن دہلی پولیس نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی میں کسانوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی۔ شہر میں ان کے…
گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ایک سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اور عابد علی بھی کورونا مثبت آنے والوں میں شامل ہیں۔ دو کھلاڑی ایسے ہیں جن کا پہلے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور دونوں وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان 6…
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ جلسہ 30 نومبر کو جلسہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں ضرور شرکت کروں گی کیونکہ والد نے کہا کہ ذاتی رنج و غم کو بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا دکھ اور غم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جہد و جہد کر رہے ہیں اور…
لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قومی کرکٹرز کو ایس او پیز کی خلاورزی پر خبردار کیا ہے کہ اگر سیریز منسوخ ہوئی تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کیاجائے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج 6 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستان سکواڈ کے بعض ارکان…
نئی دہلی : بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔بلاک کی جانے والی موبائل ایپس میں علی بابا گروپ کی چار ایپس بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کو ایک مرتبہ پھر ویب پابندیوں کا نشانہ بناتے ہوئے علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس سمیت 43 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے جسے ہمالیہ بارڈر پر جاری کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جارہاہے۔بھارتی وزارت ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والی 43 چینی ایپلی کیشنز میں کچھ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز بھی…
ملتان:ملتان ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) 30نومبر کو ملتان میں جلسے کا ارادہ رکھتی ہےاور جلسے کی اجازت کے لیے پی ڈی ایم نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی تاہم ملتان ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا…