Author: Daily Khabrain

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کے نتیجے آگئے ہیں۔ نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت…

Read More

آکلینڈ(ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 18 گھنٹے طویل سفر طے کیا اس دوران کھلاڑیوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کیں جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے طویل سفر کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق ’رپورٹر‘ کی طرح ساتھی کھلاڑیوں سے مختلف سوالات کررہے ہیں۔ امام الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کھلاڑیوں نے کوئی فلم نہیں چھوڑی، سب ہی 8 یا اس زائد گھنٹے سو بھی چکے ہیں،…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)انڈیا گیٹ پر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کے اعلان کے بعد بھارتی سیکورٹی اداروں نے دہلی میں کڑی نگرانی شروع کردی، پرچم لہرانے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے دوڑیں لگا دیں۔ اس وقت مودی سرکار کیخلاف کسان بھی سراپا احتجاج ہیں، آج 10 سینٹرل ٹریڈیونین نے نئے لیبر اور زرعی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

Read More

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان عیادت کی۔ وزیراعظم نے چوہدری برادران سے علیحدگی میں بھی 20 منٹ طویل ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے  اور نہ صرف یہ کہ فریقین کے درمیان برف پگھل گئی ہے بلکہ مسلم لیگ ق کے تمام تحفظات اور گلے شکوے بھی دور ہوگئے ہیں۔   وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی شہبازگل کے ہمراہ چوہدری برداران کی رہائش گاہ پہنچے۔ چوہدری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی…

Read More

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر…

Read More

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔ ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کا انتقال گھر میں ہوا۔ 60 سالہ فٹبالر  کی گزشتہ دنوں دماغ کی کامیاب سرجری بھی ہوئی تھی  جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن اب چند ہفتوں بعد حرکت قلب بند ہوجانے ان کا انتقال ہوگیا۔ میرا ڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے جن کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986…

Read More

نئی دہلی: بھارت نے رواں برس میں دوسری بار چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشن کو ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر بھارت نے چین کی معروف موبائل ایپس کو ملک بھر میں بند کردیا ہے جس میں معروف سائٹ علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس بھی شامل ہے۔ بھارت کی وزارت ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی جارہی ہیں وہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کام کر…

Read More

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے ملزمان اور سندھ حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈینیئل پرل کیس میں عدالتی فیصلہ معطل نہ ہوا تو سندھ حکومت کو مشکل ہوگی۔ جس پر جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ اپیلیں بڑے عرصے سے زیر التوا ہیں، پہلے کچھ نہیں ہوا تو اب بھی نہیں…

Read More

ویب ڈیسک : ملتان پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق  حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا کے باعث ریلیوں پر پابندی تھی لیکن علی موسیٰ گیلانی کے خلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما نامزد  اور 50 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں عبدالقادرگیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور ایم پی اے علی قاسم…

Read More

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے نامزد ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے  ’ایوارڈز آف دی ڈیکیڈ‘  کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ’آئی سی سی ایوارڈز آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے بنائی گئی آٹھ  کیٹگریز میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ یاسر شاہ کو’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘  اور سابق کپتان مصباح الحق کو ’اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Read More