پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی کورونا سے متعلق ناقص پالیسیوں کومسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کے ہمراہ انصاف ہاوس میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نے پہلے بھی سازش کر کے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ہمیں انہیں بھرپور جواب دینا پڑا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہماری حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان کورونا پر قابو پانے والے دس بہترین ممالک…
Author: Daily Khabrain
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کاموقف تھاجب تک فلسطین کوحق نہیں ملتاپاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرےگا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سےبڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے۔ جدھرآج پاکستان کھڑاہے50سال پہلےبھی یہ پوزیشن نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ پہلےڈومورکاکہتاتھا، آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کررہاہے۔ امریکہ اورطالبان کےدرمیان ہم نےمذاکرات کروائے۔ عمران…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کے نئے دور کا آغار ہو گا، اس منصوبے سے 94 فی صد نوکریاں پاکستانیوں کو ملیں گی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سی پیک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ گوادر خطے کی ترقی کا اہم باب ہے، سی پیک پاکستان اور چین معاشی تعلقات کا نیا سنگ میل ہے، شبلی فرازکا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی معاشی حکمت عملی کا مظہر ہے، اس منصوبے سے…
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی سابق اہلیہ کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ اور اب اداکارہ وینا ملک نے کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے اسد خٹک کو نوٹس ارسال کیا۔ ایڈووکیٹ تنویر ملک کے ذریعے ارسال کیے گئے نوٹس میں کہا…
پاکستان نے افغان شہر بامیان میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہےکہ افغان شہر بامیان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بامیان حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس ہے ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے حملوں میں شدت آنا باعثِ تشویش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں پر حملوں…
ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیراعظم کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نوبیل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبیل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔ ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن…
راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں سمیت مقبوضہ کشمیر کی سنگین اور تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط بھیج دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے ہندوستان کی جانب سے امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ خط میں خاص طور پر مقبوضہ علاقے میں ہونے والی غیرقانونی آبادیاتی تبدیلیوں پر خصوصی توجہ دی…
(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کےخلاف ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوپیش کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنےکے لیے پاکستان میں دہشتگردی کروارہا ہے، بھارت نے سی پیک منصوبےکو ناکام بنانے کے لیے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ذیلی اداروں کو بھی ڈوزیئرپیش کریں گے۔ دوسری جانب جیونیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں سے خصو صی گفتگو میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس اپنے دفاع کےلیےکچھ نہیں، ہمارے…
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اس وقت غم کی کیفیت میں ہے۔ گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہاکہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،اُن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کسی کو بھی 12 گھنٹے پیرول پر رہا کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، اس سے زائد مدت کی رہائی کا معاملہ کابینہ میں آیا وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نےمزید کہا کہ شریف خاندان کے 2 افراد جو جیل میں ہیں، اُن کے…