وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف ہیں لیکن اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی جمہوری سوچ نہیں ہے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا وزیر اعظم سمیت کابینہ اراکین نے تعزیتی پیغام بھیجے، شہباز شریف کو پے رول پر رہا کیا جا رہا ہے اس خبر کی تصدیق کچھ دیر میں ہو جائے گی۔ ان…
Author: Daily Khabrain
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور اب انہوں نے 2020 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اس فہرست کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں علم، قائدانہ صلاحیت، کریٹیویٹی (تخلیقی صلاحیت) اور آئڈینٹیٹی (شناخت) شامل ہے۔ دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے…
چین نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا جان بوجھ کر دو طرفہ تعلقات کو خراب کر رہا ہے، اگر چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائے گا۔ چین کے سرکاری عہدیدار کی جانب سے آسٹریلیا میں دی گئی پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا فہرست میں شامل پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ماحول کے لیے موزوں ہو گا۔ کینبرا میں چینی سفارتخانے نے اہم معاملات پر آسٹریلیوی حکومت کے بدلے ہوئے موقف کو ظاہرکرنے کے لیے 14 الزامات پر مشتمل ڈوزیئر آسٹریلوی میڈیا کے حوالے بھی…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرمان کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا قانون لانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کا مسودے پیش کیا گیا۔قانونی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ مجوزہ قانون کا بنیادی حصہ ہوگا، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکیں گے، متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائیگا۔ دوران اجلاس وزرا کی جانب سے مجرمان کو سر…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ 19 کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کاکیا ہے،وہ آج قومی رابطہ کمیٹی کے بعد اظہار خیال کریں گے۔ بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا شدہ صورتحال اور وبا کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرپوری طرح عملدرآمد کی اپیل بھی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں آج اس حوالے سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی…
لاھور میں 100انصاف سکول بھی قائم نہ ہو سکے،31کروڑ کی رقم بجٹ میں ہونے کے باوجود فائلوں میں گم ہو گئی نیا تعلیمی نظام لانے کے بجائے وزیر تعلیم پرائیویٹ سکولوں کے ہاتھوں کھیلنے لگےلاہور ڈھائی لاکھ بچے سکول سے باہر صوبائی وزیر تعلیم کا فرنٹ مین چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر رشوت لے کر خاموش وزیر کی ملی بھگت سے قوائد کی دھجیاں اڑا دیں،درجنوں بچے متاثر ہ کیس چھپا لئے۔لاہور صوبائی دارلحکومت کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی صوبائی وزیر تعلیم کے سر پر جوں تک نہ رینگی،لاہور گرائمر سکول کرونا کی…
نئی دہلی(ویب ڈیسک):بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوجی سطح پر بات چیت تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ فوج میں بھی شدید بے چینی پائی جاتی ہے کیوں کہ سخت سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے جس سے ناقص سازوسامان سے لیس بھارتی فوجیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریقیں ہاٹ لائن کے ذرےعے بات چیت کے نئے مرحلے کی تاریخوں پر تبادلہ خیال کررہے ہیں تاہم مذاکرات کے لئے باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا…
وزیراعظم عمران خان نے 2020 سے 2025 تک کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے ۔ وزرات تجارت ٹیکسٹائل ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔ دستاویزی پالیسی میں 2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب 80 کروڑ ڈالرتک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس…
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گورنر ہائوس لاہور میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکا ء سے خطاب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر سے ہر پاکستانی کا روح کا رشتہ قائم ہے آج اس رشتے کو تقویت دینے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیاہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا اپنا وجود،شناخت اور وقار ادھورا ہے۔کشمیر کا تعلق کسی حکومت یا سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا یہ پاکستان کی دھرتی کے ساتھ جڑا…
کراچی(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بحالی کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور کاروباری احساسات مزید بہتر ہوئے ہیں جب کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان کی معاشی نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کھانے پینے کی اشیاء کی…
