لاہور :پنجاب کے نا تجربہ کار وزیر تعلیم مراد راس کو ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہیے اور پرویز الہی کے پڑھا لکھا پنجاب منصوبہ پر عمل کرنا چاہیے۔سابق وزیر تعلیم عمران مسعود نے کہا کہ مجموعی طور پر حالات خراب ہیں شرح خواندگی بہت نیچے ا ٓ چکی ہے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے نہ ہی کوئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔کرونا کی وجہ سے سکول دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہمیں سکول بند نہیں کرنے چاہئے۔میرے خیال میں سٹینڈ لینا چاہیے تھاتا کہ سکول کھولے جا سکیں۔بورڈ خالی پڑے ہیں،سیکٹریز،کنٹرولرز اور چیرمینز…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے اپوزیشن کو پی ٹی وی پر وقت دینے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹیلی وژن نعیم بخاری نے کہا کہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو برابر وقت نہیں ملے گا۔ یہ پی ٹی وی ہے کوئی دوسرا ٹی وی چینل نہیں ہے۔ یہ سرکاری چینل ہے جو کہ صرف حکومت کی نمائندگی کرے گا۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا صرف حکومت کو وقت ملے گا؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ جی بالکل! صرف حکومت…
نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ گریگ بارکلےاس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔ آئی سی سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالے سے قبل بارکلےنیوزی لینڈ کرکٹ کا عہدہ چھوڑدیں گے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے…
امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو اقتدار منتقلی کی منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری انتقال اقتدار کی جنگ ختم ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے جوبائیڈن کو خط لکھ کر آگاہ کردیاہے کہ ا ن کو اقتدار کی منتقلی کا عمل اب باضابطہ طور پر شروع کیا جا سکتا ہے ۔امریکی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی نے خط کے حوالے سے کہاکہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ۔ ا س فیصلے…
ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیراعظم کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نوبیل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبیل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔ ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن…
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈ ڈویلپمنٹ،زرعی شعبے سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈڈویلپمنٹ،زرعی شعبےسےمتعلقہ ریسرچ کوفروغ…
صدرمملکت عارف علوی نے کاون ہاتھی کو الوداع کہہ دیا اور مید ظاہر کی کہ مرغزار چڑیا گھر کا کاون ہا تھی کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاون ہاتھی کو الوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو یہاں نہیں ہونے کے باعث ہاتھی کوالودع کہنے آئے ہیں۔ بیرونی ملک سے آئے ویٹنری ڈاکٹر عامر خلیل نے صدر مملکت عارف علوی کو ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کے متعلق بریفنگ دی
افغانستان کے صوبے بامیان میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ خیال رہے کہ افغان صوبہ بامیان بدھ مذہب کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے اور یہ دیگر افغان…
صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز جیل میں قید ہیں جن کی پیرول پر رہائی کیلئے ن لیگ کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست پنجاب کابینہ…
راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سےنمٹنےکیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 237ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت قومی سلامتی کے معاملات اور بارڈرز کی صورتحال خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
