ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36929 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں…
Author: Daily Khabrain
کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر پارلیمانی سرگرمیاں جاری رہیں گی یا نہیں؟ پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کرنے کے لیے 25 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی سرگرمیوں کی بحالی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد پر کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب دوران ملاقات کورونا کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے 25 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): حکومت نے 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا…
(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا خوبصورت جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اُسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ اپنے نکاح کے لیے منتخب کیا تھا، اُنہوں نے اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنا تھا۔ دوسری جانب فیشن برانڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ…
لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کر دیا ،انہوں نے کہا کارڈ کے تحت ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات دی جائیں گی،وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے ،انہوں نے کہا انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز او رٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے…
پشاور: (وی ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اس سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ قرار دیدیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پی ڈی ایم جلسے میں پشاور کے عوام نے ریفرنڈم کر دیا۔ حکمران جماعت آج کے جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فقید المثال جلسے کے لیے پی ڈی ایم قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال…
اسکرین پر رومانوی کرداروں کو انتہائی منفرد انداز میں ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس ہوگئے۔ ‘کو کو کورینا، پیار میں ہم نے جان تمنا، اے ابر کرم، زندگی اپنی تھی اب تک،حسن جو دیکھا تمہارا، بھولی ہوئی داستاں اور اک نظر تو دیکھیے گا حضور اعلیٰ’ سمیت درجنوں رومانوی گانوں کو اپنی اداکاری سے یادگار بنانے والے وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو حالہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے۔ اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں اتر جانے…
واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ چن لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انتھونی بلینکن وزارت خارجہ میں سینئر عہدے پر کام کرچکے ہیں اورعالمی معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ انتھونی بلینکن اوبامہ انتظامیہ کے دور میں نائب وزیر خارجہ سمیت نائب قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اس وقت کے نائب صدر جوبائیڈن کے ساتھ قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پرانے ساتھی کو وائٹ ہاؤس…
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ حکام نے بتایا…
(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوج دفاعی ادارہ ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن سیاست میں مداخلت ہوگی تو تنقید بھی کی جائے گی اور نام بھی لیا جائے گا۔ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحت تاریخی اور فقیدالمثال کانفرنس کے انعقاد پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی اور جلسے کو کامیاب بنانے کے…
