تازہ تر ین

کورونا کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں معطل کرنے سے متعلق اہم مشاورت

کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر  پارلیمانی سرگرمیاں جاری رہیں گی یا نہیں؟ پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کرنے کے لیے 25 نومبر کو  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

پارلیمانی سرگرمیوں کی بحالی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر  قومی اسمبلی  اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد پر کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب دوران ملاقات کورونا کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے 25 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاگیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ اس میٹنگ میں تمام پارلیمانی لیڈرز مدعو ہوں گے۔

25 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پارلیمانی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain