Author: Daily Khabrain

لاہور(ویب ڈیسک): علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ علامہ سعد حسین رضوی، جمعرات کو خالق حقیقی سے ملنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

Read More

افغان دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں 2 آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔ افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان میڈیا کا بتانا…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک):  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکولز، سیکرٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے سندھ کا مؤقف طے کرنا تھا، چاہتے تھے کہ سندھ میں تعلیم سے…

Read More

اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تازہ الزامات کے بعد چین پاکستان کے دفاع کے لیے باہر نکلتے ہوئے عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مثبت کردار کی یاد دہانی کرائی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے منصوبے کو ناکام بنانے کے دعوے کے چند گھنٹے بعد اپنے بیان میں کہا کہ چین دہشت گردی کے انسداد کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی بین الاقوامی کوششوں کو سراہتا ہے، دہشت گرد قوتوں کے خاتمے میں پاکستان کی بھر…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور مجھ پر تنقید کرتے تھے وہ اب غیر ذمہ دارانہ سیاست سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ ’پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست…

Read More

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اور پاکستان مصر کے…

Read More

نیویارک(ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی نئی کتاب میں کہا ہے کہ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر سرایت کر چکی اور پاکستان دُشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اُجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی نئی کتاب 17 نومبر کا شائع ہوئی اے پرومسٹ لینڈ A Promised Land ہے۔ اپنی کتاب میں اوباما نے بھارت میں مسلمان مخالف انتہا پسندی اور پاکستان دُشمنی کے بارے میں چند اہم حقائق سے پردہ اُٹھایا ہے۔ کتاب کے صفحہ نمبر 600 اور 601 میں اوباما نے نومبر 2020ء میں بھارت کے دورے کے دوران سابق…

Read More

دوا کے استعمال سے وینٹی لیٹر پر گئے 60فیصد سے زائد مریض بحال ،وینٹی لیٹر پر نہ جانے والے 95فیصد مریض ریکور ہو گئے:ڈائرکٹر این آئی ایچ چین نے اسی ویکسین کو فوجیوں پر آزمایا ،جانوروں پر بھی ٹرائل کئے گئے ،پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،نتائج کا پوری دنیا کے لوگوں تک فائدہ پہنچائیں گے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسن کا کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ویکسین کا…

Read More

ٹرمپ کا نتائج کو ماننے سے پھر انکار‘بائیڈن نے انتقالِ اقتدار میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کو ”اشتعال انگیز“قرار دیدیا واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے روایتی طور پر سرخ ریاست جارجیا میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کی تعداد306ہوگئی ہے. امریکہ کی 49 ریاستوں کے نتائج آ چکے تھے اور دوہفتوں سے ریاست جارجیا کے نتیجے کا انتظار کیا جا رہا تھا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آج الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 12 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں. جارجیا میں کامیابی…

Read More

بین الاقوامی ماہرین  نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کے خطرے کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق   امریکی شہر واشنگٹن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام’نسل کشی اور ہندوستان کے مسلمانوں کے دس مراحل‘ کے موضوع پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے میں بین الاقوامی ماہرین نے   ہندوستانی حکومت کی نگرانی میں کروڑوں مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کا خطرہ  ظاہر کیا ہے۔ جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری اسٹینٹن نے کہا کہ  بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ کشمیر اورآسام میں مسلمانوں پر ظلم ،قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ ڈاکٹر گریگری نے…

Read More