آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال، امریکا نےافغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔آئی ایس پی آر راولپنڈی (ویب ڈیسک) امریکا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار قابل تحسین قرار دے دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی ناظم الامور نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر…
Author: Daily Khabrain
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر کے آپریشنز ڈویژن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ نیب کے آپریشنز ڈویژن اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو قانونی معاونت حاصل ہو۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ احتساب عدالت سکھر نے ریفرنس نمبر 08/2019کا فیصلہ سنایاہے…
گلگت بلسٹنٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چار آزاد امیدوار حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس سے پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے درکار نشستوں کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔ حالیہ انتخابات میں 7 آواد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں متعدد تحریک انصاف کے ہی دیرینہ کارکن ہیں مگر الیکشن سے قبل دوسری پارٹیوں کے امیداروں کو تحریک انصاف شامل کروا کر انہیں ٹکٹ دیے گئے جس پر پارٹی کارکنان نے بغاوت کرکے آزاد امیدوار کھڑے کیے۔ جن امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، ان میں جی بی ایل اے 22…
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جنوری تک ختم ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ووٹ کے تحفظ کے لیے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے لیکن فائنل نتیجہ نہیں بتایا جا رہا اور اب آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا وہ اپنا عہدہ…
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ جنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس دورے کو حتمی شکل دینے…
کراچی: سندھ رینجرز پر سیریل حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزمان کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول بھی برآمد ہوئے۔ عمر شاہد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سارنگ عرف سہیل میرانی، بشیر احمد، انیس احمد اور خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 10 جون 2020 کو کامران چورنگی پر رینجرز موبائل پر دستی بم حملہ کیا، 10 جون کو…
جب بھی ہماری طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اس کی کامیابی کیلئے فضا بنائی جائے گی ، ن لیگی رہنما خواجہ اصف کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری طرف سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اس کی کامیابی کیلئے فضا بنائی جائے گی اور کامیابی کی امید کے ساتھ ایسی تحریک لائی…
(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور عراق کے درمیان عر عر بارڈر کراسنگ 30 سال بعد کھول دیا گیا۔ عراقی وزرات داخلہ کے اعلیٰ حکام اور عراق میں سعودی سفیر نے عر عر بارڈر کراسنگ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے بھی ایک وفد نے بارڈر پر سعودی سائیڈ کا افتتاح کیا۔ عراق سعودی بارڈر عام عوام اور تجارت کیلئے کھلا رہے گا۔ عرعر بارڈر کراسنگ سعودی سرحدی شمالی صوبے کا صدر مقام ہے جہاں سے عراق کے سرحدی علاقے النخیب سے دونوں ممالک کی سرحد ملتی ہے۔ اس سے قبل یہ کراسنگ عراقی حجاج کرام…
کراچی(ویب ڈیسک): وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان کو دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے اور 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے اور ٹرین چلنے پر سندھ حکومت بھی اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی…
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے پاشا زیارت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا جس کا سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والوں میں 32 سالہ حوالدار مطلوب عالم اور 25 سالہ سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ علاقے کو کلیئر کروانے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔…
