مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود جعلی حکومت کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں صرف 8 سیٹیں مل سکیں، ان 8 سیٹوں کی مبارکباد عمران خان کو نہیں سلیکٹرز کو دیتے ہیں۔ مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہزارہ موٹر وے کا وعدہ کیا اور پورا کیا، جس نے اینٹ تک نہ لگائی وہ نواز شریف کی موٹر وے پر چالاکی سے اپنی تختی لگا کر چلا گیا۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء سے پوچھا کہ…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک): کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث پنجاب کے مزید6شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاہور کے 12علاقے سِیل کردیئے گئے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہےتاہم لاہور، راولپنڈی، بھکر، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ لاہور میں ویلنشیاء ٹاؤن، پیراگون سٹی اور جوہر ٹاؤن کے علاقے جبکہ ڈی ایج اے…
ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا،شفاف تحقیقات میں کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا جائیگا:حکام ڈائریکٹوریٹ پٹرولیم،اوگرا آرڈینس 2002اور پاکستان آئل رولز 2016کے تحت ریفائن آئل پراڈکٹ کی کوالٹی مانیٹر کرنیکا ذمہ دار:ترجمان اوگرا اسلام آباد وزارت پٹرولیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جنرل آف پٹرولیم نے خبریں میں شائع ہونے والی سٹوری”پارکوآئل”ریفائنری اور ٹوٹل کمپنی کے پٹرول میں 24 لاکھ لیٹر
فیصل آباد(ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین نظام ہوگا‘ہر شہر کا اپنا انتخاب ہوگا، میئر براہ راست منتخب ہوگا۔ پہلے یونین کونسلوں کے ذریعے انتخاب ہوتا تھا، اس میں پیسہ چل جاتا تھا، وہ سسٹم ناکام ہو چکا ہے‘ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں۔ حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا تاہم دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے‘ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی…
دمشق: اسرائیلی فضائیہ نے شام پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجیوں سمیت شامی صدر بشارالاسد کے حامی 7 ملکی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے شام میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی اور فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے یہ کارروائی شمالی سرحد سے ملنے والے بارودی مواد کے بعد انتقامی طور پر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں شام پر اسرائیل کے حملے میں 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 فلسطینی…
عمران خان کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مشورہ اپوزیشن سے بات کریں، دیوار سے نہ لگائیں پی ڈی ایم بنانے میں سب سے زیادہ کردار وزیر اعظم کا ہے یوسف رضا گیلانی کی امتنان شاہد کوعصرانہ کی دعوت، ملاقات میں گفتگو PDMبنانے میں نیب سے زیادہ کردار عمران خان کاخود ہے وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دھکا دیکر متحد کردیا ماضی میں PPPاور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے اور نیب کو استعمال کیا بطور وزیر اعظم بڑا حکم تھا، نیب میں انتقام نہیں احتساب نظر آئے وزیر اعظم نے اپنی…
میرے بچوں کو وینا دبئی سے سمگل کرکے لے گئی،اسدخٹک لمیں اپنے گھر والوں کی وجہ سے خاموش تھا لیکن اب نہیں،اسد خٹک :میرے بچے کچھ عرصہ وینا کے پاس رہے اور میرے بچوں کے بال بڑھے ہوئے اور انتہائی خراب حالت میں تھے،اسد خٹک :وینا مجھ سے جو کچھ کرتی رہی ہے اب میں سب کچھ سب کے سامنے لاؤں گا،اسدخٹک :وینا انتہائی بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتی رہی، نہ اسے میری پرواہ اور نہ بچوں کی، اسد :میں کسی سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی،وینا ملک سب کچھ بکواس ہے،میں کسی سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی،وینا ملک…
متحدہ عرب امارات کے ویزوں میں عارضی پابندی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے عارضی طور پر نئے وزٹ ویزوں کے اجراء کو معطل کردیا گیا ہے تاہم پہلے سے جاری کردہ ویزوں پر معطلی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمامید کرتے ہیں کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے امارات نے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے اور ہم ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے…
کرسٹوفر کریبز نے سی آئی ایس اے کی سرکاری ویب سائٹ پر بیان جاری کیا تھا‘ موجودہ امریکی صدر اوول آفس چھوڑنے سے پہلے محکمہ دفاع‘سی آئی اے ‘ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی سمیت اہم اداروں میں اپنے حامیوں کی تعیناتی چاہتے ہیں تاکہ وہ وائٹ ہاﺅس سے باہر رہ کر بھی نئی انتظامیہ کی راہ میں روڑے اٹکا سکیں. امریکی ادارے کی خوفناک انکشافات پر مبنی رپورٹ واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ویب سائٹ پر انتخابات کو شفاف قرار دینے کے بیان پر سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے)کے سربراہ کرسٹوفرکو نوکری سے برخاست کردیا…
