اسرائیل کے شام میں فوجی تنصیبات پرحملے میں کم از کم 10 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونےوالوں میں 3شامی اور 7غیرملکی فوجی شامل ہیں جبکہ ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔ شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے حملے شامی حملوں کےجواب میں کیے۔
Author: Daily Khabrain
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پرحکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو…
بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو ڈارک ویب پر اپ لوڈکرنے والے مجرم سہیل ایاز کو عدالت نے 3 بار سزائے موت کا حکم دےدیا۔ مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے دیا۔ عدالت نے مجرم کو 3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے جب کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ساتھی ملزم خرم کو7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ مجرم سہیل ایازپر متعدد بچوں سے زیادتی کے الزامات تھے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے علاقے…
دورہ صدر اشرف غنی کی دعوت پر ہورہا ہے‘کابل سے تجارتی راہداری پر بات چیت ایجنڈے کے مرکزی نکات میں شامل ہے‘دونوں راہنماافغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پربھی بات کریں گے.حکومتی ذرائع اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوں گے دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا افغانستان کا پہلا دورہ ہوگا. بیان میں کہا گیا کہ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم برائے مشیر برائے تجارت رزاق داﺅد اور دیگر اعلی عہدیدار بھی ہوں گے…
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے اور جتنی خدمت نواز شریف اور مریم کے بیانیے نے عمران خان کی، کی ہے، اس کی بدولت ساری فوج عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جدید اربن ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو گی، اس میں باڑ لگی ہوئی ہو گی اور 80 کلو میٹر کی رفتار سے چلا کرے گی، ابھی اس کا ٹرائل چل رہا ہے اور ہم صبح سے 42 کلومیٹر چلا رہے ہیں۔ ان…
(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےآئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔ انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔…
(ویب ڈیسک)بحر الکاہل کے جزیرے فجی میں پیدا ہونے والی کانسٹیبل زینا علی بچپن میں ہی فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ شفٹ ہوگئی تھیں ۔ زینا علی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ پر قاتلانہ حملےکے بعد میں نے پولیس ڈیپارٹ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کو محکمہ پولیس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی مدد کرسکیں۔ زینا کے مطابق انہیں حجاب کو یونیفارم میں باضابطہ طور پر شامل دیکھ کر فخر محسوس ہورہا ہے،…
لاہور صوبائی وزیر تعلیم کی نا اہلی گٹھ جوڑ یا پیسے کی چمک ؟پرئیویٹ سکول مافیا نے وزارت تعلیم سے کرونا ٹیسٹوں کے بغیر ہی "او کے رپورٹ”حاصل کرنا شروع کردی ۔سکول میں بڑھتا کرونا بچوں کیلئے عذاب بن گیا۔ با اثر پرائیویٹ سکول مالکان نے دولت کی ہوس میں ننھی معصوم زندگیوں سے بھی کھیلنا شروع کر دیا۔ لاہور گرامر سکول سمیت دیگر اے کلاس کے سکولوں کو کرونا ایس او پیز کیمپس جوہر ٹاﺅن کے منیجر عامر نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرونا ایس او پیزپر مکمل عمل درآمد کروا رہے ہیںاور کوئی بھی مشتبہ بچہ سامنے…
وادی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے نئی طرز کی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلمان کشمیریوں کی دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے کا وحشیانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر کے تمام مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے نئی طرز کی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلمان کشمیریوں کی دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے کا وحشیانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم اکثریتی علاقوں پلوامہ، اسلام آباد، سری نگر، کپواڑہ، بارہ مولہ، بانڈی پور، گاندر بال، بڈگام، شوپیاں، کولگام،…
ملتان :ایڈیٹر”خبریں”گروپ و سی ای او "چینل ۵”امتنان شاہد سے صدر اخبار فروش یونین ملک نواز اتیرا جنرل سیکرٹری احمد مختار ملک سرپرست اعلیٰ شیخ صلاح الدین ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا، ملک بلال ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر امتیاز احمد گھمن ،سجاد بخاری ،زوہیب بھٹی بھی موجود ہیں۔ حکومت ہمیں مزدور نہیں بلکہ کاروباری طبقہ شمار کرتی ہے۔کرونا سے مسائل بڑھے ہیں :یونین عہدیدار متعدد علاقوں میں اب بھی اخبارات کی ترسیل بند ،اخبار فروشوں کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت یونین نے مخیر حضرات سے مل کر اپنے اخبار فروش بھائیوں میں راشن تقسیم کیا:گفتگو ملتان اخبار…
