Author: Daily Khabrain

لاہور ( ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں آج سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا عقیدت و احترام و مذہبی جوش و خروش سے باقاعدہ آغاز ہوا- وزیر اعلی آفس میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واک کی قیادت کی-صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،اراکین اسمبلی,چیف سیکرٹری اور اعلی حکام نے واک میں شرکت کی-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے موقع پر منعقدہ…

Read More

وزیراعظم گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پرخوش، عام انتخابات میں دھاندلی، سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے اقدامات، صدارتی آرڈیننس بھی لائے جانیکا امکان گلگت بلتستان الیکشن نتائج پر اپوزیشن کے شور شرابے، دھاندلی کے الزامات پر انتخابی قواعد میں تبدیلی پر غور، عوام کو بھی نئے قواعد سے ووٹ ڈالنے میں سہولت ملے گی عام انتخابات، سینٹ الیکشن سے ایسے تمام سقم اور ابہام دور کئے جائینگے جن کی موجودگی میں دھاندلی کے الزام لگتے اور ہارس ٹریڈنگ کا امکان پیدا ہوتا ہے، پارٹی پالیسی پر بھی عمل ہو سکے گا لاہور، اسلام آباد (امتنان شاہد سے) گلگت…

Read More

ترکی کے دارلحکومت استنبول میں لکڑی سے بنی 17ویں صدی کی تاریخی مسجد میں آگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں لکڑی سے بنی وانیکوئے مسجد کی تعمیر 17ویں صدی عیسوی میں عثمانیہ دور کے سلطان چہارم محمد کی حکمرانی میں تعمیر ہوئی تھی اور یہ تاریخی مسجد استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع ہے۔ استنبول کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسجد کی آگ…

Read More

متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینیئرز بھی گولڈ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ ان شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن…

Read More

4 امیدواروں کے شامل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گی جس کے بعد حکمران جماعت گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنے والے 4 امیدواروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی یقین دہانی کروا دی۔پی ٹی آئی کے دیگر 3 آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نمبر پورے ہو جائیں گے ،پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت بنانے کی پوزیشن میں ہو…

Read More

محمد سجیب حسین انڈر 19 ورلڈ کپ 2018ء میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکے، گزشتہ 2 سال سے پروفیشنل کرکٹ سے دور تھے راج شاہی (ویب ڈیسک  ) بنگلہ دیش کے سابق انڈر 19 کرکٹر محمد سجیب حسین نے پروفیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے مواقع نہ ملنے کے باعث مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 2018ء انڈر 19 ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے والے 21 سالہ محمد سجیب حسین کی لاش درگاپور میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح وہ دیر تک بیدار نہ ہوئے تو ان کے والد نے کمرے میں جھانکا جہاں وہ پنکھے…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی لاہور (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہونے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرکے 2 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے گی، اسی دوران انگلینڈ کی 20 سے زائد اہم کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہوگی ، ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ اس ماہ اپنی میٹنگ میں اہم فیصلے کرے گا ، پی سی بی چاہتا ہے کہ…

Read More

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خود کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن ایک ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جن کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب انہوں نے خود کو بھی قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسے شخص جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بعد خود کو 2 ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کر لیا ہے لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔ بورس…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات ’چوری‘ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ’میرا الیکشن چوری کرلیا گیا، میں جلد گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہوں گا‘۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 23 نشستوں پر انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے تھے جس کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح برتری…

Read More

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  گلگت میں پی ٹی آئی کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی اور مسلم لیگ (ن) سے توڑےگئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے اور  یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، اس کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی…

Read More