Author: Daily Khabrain

مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی کےلیے 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو چیزیں 2018 کے پاکستان کے عام انتخابات میں ہوئیں وہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے نظر آئیں، جو کردار انٹیلی جینس ایجنسیز کا تھا وہ یہاں بھی موجود تھا اور اسی طرح سے تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا آخری دن تک انتخابی مہم میں حصہ لیتے رہے اور اس پر…

Read More

دمشق: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا نے شامی وزیر خارجہ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 79 سالہ ولید المعلم کے انتقال کی فوری طور پر کوئی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں البتہ وہ کئی سالوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب تھی۔ ولید المعلم شام کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے اور انہیں 2006 میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک اس وزارت پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ولید المعلم کو شامی…

Read More

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام…

Read More

سکردو، دیامر ، گانچھے (ویب ڈیسک)گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف نے 9سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ ، آزادامیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 عام نشستوں کے…

Read More

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چینی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں جہانگیر ترین، علی ترین، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صدر بیٹوں کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کامقدمہ دج کیا…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔ مریم نواز نے گلگت بلتستان کی خواتین کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الیکشن میں خواتین کی بھرپور شمولیت خوش آئند ہے۔ مریم کا کہنا تھا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کو ووٹ ڈالنے پر سلام پیش کرتی ہیں۔ لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنائے۔ خیال رہے کہ گلگت…

Read More

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سانحہ کشمور کی متاثرہ کم کسن بچی کی والدہ کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں تاکہ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہ جہاں پہنچی تھیں تو ان کے ساتھ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں سانحہ کشمور کا شکار بچی کی عیادت اور بچی کی والدہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر بحری امور علی زیدی نے بچی کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کو میری…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے فائنل میں آج (بروز اتوار) کراچی کنگز سے مقابلے کے لیے دوسرا ایلیمنیٹر اہم میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔ پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر زلمی کو لیگ سے باہر کردیا تھا۔ پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں منفی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مایوسی کا شکار اپوزیشن…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث اسپتال  میں داخل ہو گئے۔ معروف اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اب عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسپتال کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ‘ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش، کیونکہ میں کورونا سے، لڑ نہیں رہا ہوں پناہ مانگ رہا ہوں’۔ رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت…

Read More