ایم کیو ایم پاکستان کے سینیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سینیر سیاستدان فاروق ستار نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 15 روز کیلئے رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ اور راجا پرویز اشرف کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ دونوں رہنما گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کرونا کی دوسری لہر کے بعد پاکستان میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ این سی او…
Author: Daily Khabrain
امریکا کی جانب سے چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کرنے یا اپنے شیئرز بیچنے کا کہا تھا اور اب اس تاریخ میں توسیع کرکے ٹک ٹاک کو مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹک ٹاک کو مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شیئرز 15 دنوں کے اندر اندر فروخت کردے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
نومبر کے آخری 15 روز کيلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔ اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرول ساڑھے 3 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ قيمتوں ميں کمی کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ديں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو جب کہ اطلاق…
کراچی: آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بختاوربھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔ دعوت نامے میں کورونا وبا کے پیش نظر تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کےمنفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تاہم دعوت نامے کے مطابق تمام مہمانوں کو صرف بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر فراہم…
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لیے وہ ملک کو اندر سے تباہ کرنا چاہتا۔ ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ملک کوئی بھی بڑا دہشت گردی کا واقعہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں کو خبر کیا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں اور کہا کہ ’را نے پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی سازش شروع کردی ہے، سیاستدان اپنی حفاظت کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) معاہدہ ہضم…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کے ثبوت پیش کردیے اور اس حوالے سے ایک ڈوزیئر بھی جاری کردیا اسلام آباد میں وزیر خارجہ نے میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے کل لائن آف کنٹرول پر جو بزدلانہ کارروائی کی ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں جس میں ہمارے معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کچھ عرصے سے یہ ان کا طریقہ کار…
امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر نیومیکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ گورنر نیو میکسیکو کا کہنا تھا کہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچار ہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔ آرگیون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے سخت لاک ڈاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تمام دفاتر عوام…
وزیراعظم عمران خان نے تربت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا تربت یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تربت کی اپنی ایک تاریخ ہے اور پہلی بار یہاں آنے کی بہت خوشی ہے، تربت اور بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علم انسان کو دیگر مخلوقات سے منفرد بناتا ہے، تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، آج ہم پیچھے رہ گئے ہیں اور جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں وہاں…
نیب اجلاس میں نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، غلام سرور خان، بی آر ٹی سمیت دیگر کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ نیب اعلامیہ اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام بڑے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔ نیب اجلاس میں نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویزاشرف، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، شہبازشریف، غلام سرور خان، بی آر ٹی سمیت دیگر کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت…
وفاقی حکومت نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ۔ نیب کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے میر شکیل کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی ۔ وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی ۔
