تازہ تر ین

امریکا، ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی

امریکا کی جانب سے چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کرنے یا اپنے شیئرز بیچنے کا کہا تھا اور اب اس تاریخ میں توسیع کرکے ٹک ٹاک کو مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹک ٹاک کو مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شیئرز 15 دنوں کے اندر اندر فروخت کردے۔

 خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ چین ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کرسکتا ہے جب کہ نومبر 2019 میں امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا تھا۔

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سےرواں سال اگست میں لگائی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلی کیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی سے متعلق حکمنامے پر دستخط کیا تھا اور کہا تھا کہ چینی ایپلی کیشنز امریکا کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔

حکمنامے کے متن کے مطابق امریکی شہری چینی ایپلی کیشنزکے ساتھ کام نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ  ڈونلڈٹرمپ انتظامیہ نے چینی وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے اورملکی سلامتی کے خطرے کے باعث چینی سافٹ ویئرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain