اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی بہروپیوں کا جمہوری لبادہ اتر کر قوم کے سامنے آ رہا ہے۔ مریم نواز کے انٹریو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی نہ ایک سوچ ہے نہ کوئی نظریہ، انہیں صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔ آئے روز اپنے موقف سے پھرنے والے عوام کی رہنمائی کے لائق نہیں ہو سکتے۔ اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بلاول، مریم ملاقات…
Author: Daily Khabrain
بولی وڈ اداکار آصف بسرا بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایس پی دھرم شالا وم کٹ رنجن نے کہا کہ ‘آصف بسرا نے آج (12 جنوری کی) صبح میں خودکشی کی’۔ انہوں نے کہا کہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جو کل کیا جائے گا۔
اسلام آباد: مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کیلئے شرط یہی ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، بات اب عوام کے سامنے ہو گی، چھپ چھپا کر نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہمارے قریبی ساتھیوں سے رابطے کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے میرے ارد گرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں، میرے ساتھ براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے کہا فوج میرا ادارہ ہے، بات ضرور کریں گے لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہ کر، پی…
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ کی چار بہترین ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب 17 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اور اس وقت پلے آف میچز کا انعقاد ہونا باقی تھا۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر کھیلوں بالخصوص کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں لیگ کے بقیہ میچز کے دوبارہ…
(ویب ڈیسک)پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ رینجرز نے زمان ٹاؤن، عید گاہ، رسالہ،ٹیپو سلطان، بلدیہ ٹاؤن، فیروزآباد، سعید آباد، مومن آباد اور شاہراہِ فیصل کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے،ڈاکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ فیروزآباد کے علاقے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔ نجی نیوز میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں رنڈم ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔ وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ مارکیٹس اور ریسٹورنٹس میں ایس ا وپیز کی زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا تاثر دیا جارہا ہے پنجاب کے…
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر نواز شریف نے لندن کے ایک کلینک کا دورہ کیا جس کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کے کورونا وائرس کی وجہ سے رکے طبی معائنے کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔نواز شریف نے میریلیبون میں دی فزیشنز کلینک (ٹی پی سی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشلسٹس سے مشاورت کی۔ خاندانی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات نواز شریف کے دل کے امور کی تشخیص کا دوبارہ آغاز تھا اور آئندہ 4 ہفتوں میں مزید جائزے اور تجزیے کی توقع کی جارہی ہے ڈان…
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، حکومتی ترجمان قومی بیانیہ فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ترجمانوں کے اجلاس میں کئی وفاقی وزراء، مشیران، معاونین شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمانوں کے اجلاس میں قومی امور پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ، ملکی معیشت اور مہنگائی پر بھی غور کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، اس کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ وزیر اعظم…
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔ ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ ’میں دو بار جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ آج یہ نہیں بتاؤں گی، آج جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں…
