ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے دورہ پاکستان میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاک ایران کا سرحدی گزر گاہیں کھولنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین دونوں ممالک کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے سرحدی گزرگاہیں کھولنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی گزر گاہیں ریمدان، گبد اور پشین، مند کی گزرگاہیں آئندہ ہفتے کھول دی جائیں گی ۔ اس فیصلے کی ایرانی سفارتخانے نے تصدیق کردی ہے کہ سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سرحدی منڈیاں،…
Author: Daily Khabrain
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ملک کے نوجوان فلم سازوں اور طلبہ کے لیے فلم فیسٹیول اور ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے نوجوان فلم سازوں کے لیے ’نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول‘ (این اے ایس ایف ایف) (نساف) کا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ فلم فیسٹیول کے ذریعے نوجوان فلم ساز 6 مختلف کیٹیگریز میں اپنی دستاویزی و فیچر فلمیں ایوارڈز کے لیے جمع کروا سکیں گے۔ نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان فلم ساز ’پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی تہذیب، پاکستانی ثقافت، چھوٹی صنعتوں کا کاروبار…
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسان اقبال کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کی جانے والی ‘غیر مجاز’ ٹوئٹ کو شیئر کرنے پر معذرت کرلی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ امریکی سفارت خانے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری پیغام میں کہا کہ ‘گزشتہ رات سفات خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بغیر اجازت کے استعمال ہوا، امریکی سفارت خانہ سیاسی پیغامات کو ری ٹوئٹ یا ان کی پوسٹنگ اور حمایت نہیں کرتا، ہم غیر مجاز پوسٹ کی وجہ…
مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر ملک گیر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے 350ارب کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے منصوبے کی میعاد 2025تک ہو گی۔ دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں میں سٹنٹنگ غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے ملک گیر ڈیولپمنٹ…
سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے کے وقت قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی جس میں فرانسیسی قونصل خانے کے اہلکار سمیت متعدد یورپی ممالک کے قونصلر اور سفارتی اہلکار موجود تھے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ ایک نصب شدہ بم تھا۔ فرانس کی جانب سے بم حملے کو بلا جواز اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید…
پینسلوینیا میں دھاندلی کا الزام لگانے والا پوسٹل ورکر اپنے بیان سے مکر گیا‘ سرکاری انکوائری میں حلف پر دیا گیا اپنا بیان واپس لے لیا واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست تسلیم نہ کر کے دنیا میں امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں. جو بائیڈن جو کہ الیکشن کے متوقع نتائج میں فاتح قرار پائے ہیں اور عالمی راہنماﺅں سے رابطے قائم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ قیادت کو منتقل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک…
نگرخاص: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے۔ نگرخاص میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نوازنے کہا کہ نگراورہنزہ کے لوگ محنت کرنے والے لوگ ہیں، مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کواپنا فرض سمجھتی ہے، ظالم حکمران کے سرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے، کوئی ایسا ظلم نہیں جو نوازشریف پرنہ ہوا ہو، نوازشریف نے ہرظلم برداشت کیا، بیٹی کوجیل بھیجا، نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے، ظالم حکومت یہ سال ختم…
(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزارات، تھیٹر اور سنیما گھر فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سمیت ملک میں وبائی مرض کے اعداد و شمار اور پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں بڑے…
(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ مصباح الحق نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ…
(ویب ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں اور امریکی عوام نے جو بائیڈن کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ کہانی ان کی انتخابی شکست پر ختم نہیں ہوگی بلکہ انھیں مستقبل قریب میں بڑی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے ان کے خلاف سرکاری اقدامات پر مقدمے نہیں چلایا جاسکتا یاتہم ان کے دور میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ انھیں صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مجرمانہ کارروائی کے علاوہ مشکل…
