Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ دنیا میں امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں. جو بائیڈن

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پینسلوینیا میں دھاندلی کا الزام لگانے والا پوسٹل ورکر اپنے بیان سے مکر گیا‘ سرکاری انکوائری میں حلف پر دیا گیا اپنا بیان واپس لے لیا

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخاب میں اپنی شکست تسلیم نہ کر کے دنیا میں امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں. جو بائیڈن جو کہ الیکشن کے متوقع نتائج میں فاتح قرار پائے ہیں اور عالمی راہنماﺅں سے رابطے قائم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ قیادت کو منتقل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے غیر مصدقہ دعویٰ کیا کہ وہ اختتام میں جیت جائیں گے اس بات سے قطع نظر کہ اکثر بڑے ذرائع ابلاغ انتخاب میں ان کی شکست کی تصدیق کر چکے ہیں. ریاستی نتائج کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی اور کچھ مقامات پر ووٹوں کی گنتی بھی جاری ہے الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان 14 دسمبر کو امریکی الیکٹرول کالج کی ایک ملاقات میں ہو گا ڈیموکریٹ امیدوار بائیڈن سے جب ڈیلاویئر میں پوچھا گیاکہ وہ ٹرمپ کی جانب سے شکست تسلیم نہ کرنے پر کیا سوچتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ میرے مطابق یہ باعث شرمندگی ہے.انہوں نے کہاکہ میں ایک بات کہہ سکتا ہوں کہ اس سے صدر کی میراث کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا دن کے اختتام پر آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ 20 جنوری کو سب واضح ہو جائے گایہاں وہ صدارت کی منتقلی کی تقریب کا حوالہ دے رہے تھے. بائیڈن جہاں ایک طرف صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی تیاریاں کر رہے ہیں تو وہیں ان کے عالمی راہنماﺅں سے بھی رابطے قائم ہوئے ہیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ان سے آج بات چیت کی ہے.ان رابطوں پر بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں بتایا ہے کہ امریکہ واپس آ گیا ہے ہم گیم میں واپسی کر رہے ہیں جہاں وہ اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس مستقبل کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اسی دوران ٹرمپ کے تعینات کردہ افسران امریکی صدارت کی منتقلی کے عمل میں تاخیر ہونے میں مدد کر رہے ہیں. جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نامی امریکی ادارہ مختلف اداروں کی فنڈنگ اور الیکشن کے بعد نئی انتظامیہ تک اداروں سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے اس ادارے نے اب تک بائیڈن کو نومنتخب صدر تسلیم نہیں کیا بائیڈن کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی چیز ہماری رفتار کم کر سکے گی.صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر دوبارہ دہرایا کہ ووٹوں کی گنتی میں بڑی بدعنوانی ہوئی ہے ہم جیت جائیں گے مگر حسب سابق ٹوئٹر نے ان کی ان ٹویٹ کو متنازع قرار دیا ہے صدر کا کہنا ہے کہ بائیڈن صرف اس وجہ سے الیکشن جیتے کیونکہ صدارتی انتخاب میں بدعنوانی ہوئی تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے اب تک اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنہیںٹرمپ کا سب قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے نے کہا کہ جب تمام جائز ووٹوں کو گن لیا جائے گا تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے.اس دوران رپبلکن پارٹی کے بعض سنیئر راہنماﺅں نے بائیڈن کی متوقع فتح کو تسلیم نہیں کیا جب سینیٹر رون جانسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’(بائیڈن کو) مبارکباد دینے کا کوئی جواز نہیں سینیٹر روئے بلنٹ کہتے ہیں کہ ٹرمپ شاید کبھی ہارے ہی نہیں تھے. سینیٹ میں رپبلکن راہنما مِچ مکونل کے مطابق ٹرمپ کے پاس حق ہے کہ وہ پینسلوینیا جیسی کڑے مقابلے والی ریاست میں قانونی چارہ جوئی کریںپینسلوینیا میں ایک پوسٹل ورکر نے دعویٰ کیا تھا کہ حکام نے ڈاک کے ذریعے درج کردہ ووٹوں میں بدعنوانی کی ان کا دعویٰ تھا کہ پینسلوینیا میں ایک پوسٹ ماسٹر نے ملازمین سے کہا تھا کہ ووٹوں کو پچھلی تاریخ میں درج کر دو تاکہ انھیں گنا جا سکے.انہوں نے حلف لے کر یہ دعویٰ قانونی طور پر ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی میں درج کروایا لیکن اس کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب امریکی پوسٹل سروس کے انسپکٹر جنرل نے ان سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنا الزام واپس لے لیا تھا. بیان میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر لگائی گئی ایک ویڈیو میں اس فرد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بیان درج نہیں کروایا ایسا نہیں ہوا اور آپ اس بارے میں کل تک جان لیں گے ٹرمپ نے اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا تھا اور اس فرد کو سراہا تھا ٹرمپ کے حامیوں نے اس شخص کے بیان کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب

      غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید

      سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.