Author: Daily Khabrain

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان رہا۔ ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 21 پیسے کم ہوئی ہے ۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 69 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوکر 158 روپے 65 پیسے ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ…

Read More

برطانوی ایوان بالا “ہاؤس آف لارڈز” کے 82 سالہ رکن لارڈ کلکلونی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نومنتخب امریکی نائب صدر کیمالہ ہارس کا نام معلوم نہ ہونے پر ہندوستانی کہہ ڈالا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کلکونی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کیا ہوگا اگر جوبائیڈن آگے بڑھ جائیں اور اُن کے بعد ایک ہندوستانی صدر بنیں، لیکن پھر اُن کا نائب صدر کون ہوگا؟۔ اپنے بیان کو غلط رنگ دینے پر کلکونی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے امریکی نائب صدر کا نام نہیں پتہ تھا…

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت فی من 1650 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام اور کسان دونوں کا خیال رکھنا ہے تاکہ عوام کو مہنگا آٹا نہ ملے اور کسانوں کو بھی مناسب قیمت ملنی چاہیے کیونکہ وہ اپنے خون پسینے کی محنت سے کمائی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے…

Read More

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قازقستان میں پاکستان کے نامزد سفیر سجاد احمد سہیڑ  نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد سفیر سجاد احمد سہیڑ  کو قازقستان میں تقرری پر مبارکباد دی ۔ صدر  عارف علوی  نے سیاسی ، تجارتی ، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  علاقائی رابطے معاشی ترقی کے لیے از حد ضروری ہیں اور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری نے خطے میں رابطوں کے زبردست مواقع پیش کیے ہیں۔ صدر عارف علوی نے…

Read More

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کرونا 5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ کرونا سے دنیا کی معیشت بُری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات کو سراہتا ہے۔ کرونا بحران میں چین کی جانب سے امداد کو بھی سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور چین کرونا ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک): پاک فوج نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کے متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آرمی چیف کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات کے مطابق سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کراچی کے افسران مزار قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید عوامی رد عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے، افسران پر مزار…

Read More

نگورنو کارباخ تنازع پر آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان امن معاہدے طے پاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکل پشینین نے نگورنوکاراباخ تنازع پر روس اور آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے طے پانے کا اعلان کیا اور اسے ایک تکلیف دہ معاہدہ قرار دیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نے منگل کے روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک مشکل فیصلہ کیا ہے جو ذاتی طور پر میرے لیے اور ہم سب کے لیے انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے روس کے صدر اور…

Read More

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جس کے لیے نواز شریف نے کام پورا کر لیا ہے اور یہ صوبہ بھی آپ کو نواز شریف ہی بنا کر دے گا۔ گلگت بلتستان کے علاقے چھوگام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ استور وہ جگہ ہے جہا بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو ان کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، اگر آپ محبت کرنا جانتے ہیں تو نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں اور یہ…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں جیل میں جیسے میں رہا ہوں میرا اللہ جانتا ہے اور وائرس کے دوران میں خود اپنی مدد آپ کے تحت دوائی لیتا رہا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دورانِ سماعت حمزہ شہباز نے عدالت سے کہا کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں اس پر عدالت نے انہیں بات کرنے کی اجازت دی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں…

Read More

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہتر بنانا ہے تو بچوں کو سائنس کی جانب لانا ہوگا۔  اسلام آباد میں سائنس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچیوں کیلئے سائنس میں روزگار کا ماحول بہت اچھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تب ماسک، حفاظتی کٹس تمام اشیاء ہم چین سے منگو ارہے تھے،  4 سے 5 مہینے بعد ماسک، حفاظتی کٹس پاکستان میں بنانا شروع کردیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان…

Read More