مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، اس کی قسمت میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا۔ گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘میں گوپس نہیں آئی اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہوں، اگر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو گوپس کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیر آئے گا، آپ…
Author: Daily Khabrain
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے تھے، انہیں کچھ دنوں سےگلے میں سوزش اور نزلہ زکام کی شکایت تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرالزمان کائرہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ گزشتہ رات مثبت آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور انہوں اسلام آباد میں خود کو قرنطنیہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان…
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایک با پھر دنیا میں قابل اعتبار بنائیں گے۔ اختلافات سے قطع نظر تمام امریکیوں کا صدر ہوں۔ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ امریکی ہیں، امریکیوں کی طرح دیکھیں، نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کاوقت ہے، لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا۔ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، متوسط طبقے کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے۔ کرونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان آج (پیر ) کو کریں گے، میڈیارپورٹس کے مطابق…
مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت 9 نومبر کو پورے پاکستان میں منایا جاتا ہے۔ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد ریاست کے خیال کو جنم دیا تھا، ان کے الفاظ میں یہ…
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں ملزم کی پراسرار ہلاکت پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو معطل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم منیر عرف محسن کی جمعے کی رات تشدد سے طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہسپتال پہنچنے تک ملزم کی موت واقع ہوچکی تھی’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘ملزم کی ہلاکت پولیس حراست میں ہوئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی پوری کوشش کی گئی’
پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے موبائل ایپ ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے نئی ایپلیکیشن ’’ایس او ایس الرٹ‘‘ تیار کی گئی ہے،ایک بٹن دبانے پر رینجرز کنٹرول روم بروقت حرکت میں آجائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکورٹی صورت حال کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آئی ٹی کی مدد سے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کروڑوں آبادی والے شہر میں تمام لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کی…
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) سب سے پہلے گلگت بلتستان میں شروع ہونا چاہیے تھا۔ ہنزہ کے علاقے ناصرآباد میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول کاکہنا تھاکہ افسوس کی بات ہےکہ گلگت بلتستان کو پوچھنا پڑ رہاہےکہ سی پیک کہاں ہے؟ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو آئینی صوبہ دینا ہے، سی پیک سمیت تمام منصوبوں میں یہاں کے عوام کو روزگار دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ وہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں گھوم رہے ہیں، انہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کامشن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) کورونا نے مزید 25 افراد کی زندگی کے چراغ گل کر دئیے، اب تک 6 ہزار 968 اموات ریکارڈ کی گئیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 436 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17ہزار804 ہوگئی۔ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، انتظامیہ نے بھی اقدامات مزید سخت کر دئیے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پچیس افراد جان سے گئے۔ اب تک چھ ہزار نو سو اڑسٹھ افراد مہلک وائرس سے…
پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبہ 5 مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی ، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسزان مشقوں میں شرکت کرینگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، پاکستان میں روسی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہےکہ مشترکہ فوجی مشقیں 2ہفتے تک جاری رہیں گی۔
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑا میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے، مارے جانے…
