پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی۔ زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا…
Author: Daily Khabrain
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں واضح اکثریت کی صورت میں حق ملکیت دلوانے کے لیے قانون سازی کریں گے۔ دیا میر میں عوامی جلسے سے خظاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں آپ نے ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ چ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو حق روزگار دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہے، لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ چیئرمین پیپلز…
لاس اینجلس: ہالی ووڈ سٹار جونی ڈیپ پر سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ لندن ہائی کورٹ کے جج اینڈریو نکول نے پیر کو جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ پر بار بار حملہ کیا اور اْنہیں ڈرایا دھمکایا۔ لندن ہائی کورٹ میں جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ کے مقدمے کی سماعت جولائی میں شروع ہوئی تھی اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر پر تشدد کارروائیوں کے الزامات بھی لگائے گئے۔
حافظ آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک میں سرکس لگا رکھی ہے، ماضی میں نیب غلام آج آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے تاکہ ان کی چوری چھپ جائے، لندن کی ہوا لگتے ہی نواز شریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا۔ حافظ آباد میں عوامی جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا 2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کی…
کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو نے سمجھدارانہ سوچ کا عندیہ دیا اور انٹرویو میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرکے زور دار بیان دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 16 تاریخ سے گلگت بلتستان سے نئی باتیں آنے لگیں گی، دیکھتے ہیں ہارنے والے شکست تسلیم کرتے ہیں یا نہیں لیکن گلگت بلتستان کا فیصلہ قبول نہ کیا گیا تو بدمزگی پیدا ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کے انٹرویو پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سمجھدارانہ سوچ کا عندیہ دیا ہے، میری رائے میں بلاول نے…
امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ہماری جیت واضح نظر آرہی ہے۔ ریاست ڈیلاوئر میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نتائج کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن ہمیں برتری حاصل ہے اور ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے، ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں بس نتائج کے منتظر ہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے۔ جو بائیڈن کو…
سکردو(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے عمران خان سلیکٹڈ اور اب ریجکٹڈ ہو گئے ہیں ٗ تمہیں این آر او نہیں مل سکے گا ٗ صرف عوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ حکومت کو منتخب کر سکیں یا گھر بھیج سکیں۔ سکردہ میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ڈھائی سال میں اگر آپ کی یہ حالت ہوگئی ہے تو عوام اور نواز شریف کے درمیان سے ہٹ جاؤ، ملک کو نواز شریف کے حوالے کردو پاکستان پھر…
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے آج سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021ء تک رہے گا جس کے تحت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کورونا کے حساس شہروں میں ہوگا۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کے لیے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل درآمد…
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے۔ سوات میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ ڈراما ہورہا ہے کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، ان میں ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ جاتا ہے، بیماری کی ایکٹنگ کرتا ہے جس سے ہمیں ترس آ جاتا ہے، وہ باہر چلا گیا، لیکن پہلے اس…
ضرورت پڑنے پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے. چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان گلگت(ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے صوبے میں کل 1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں سے 339 کو حساس اور 415 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے راجہ شہباز خان نے کہا کہ ہم اس وقت جنگی حالات میں…
