امریکی صدارتی انتخاب میں ممکنہ کامیابی کے پیش نظر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کیلئے امریکی سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار ولمنگٹن روانہ کردیے۔ امریکا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدرکے برابرکردی جاتی ہے۔ جوبائیڈن کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب صرف 5 ریاستوں پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔ ان پانچ میں سے چار ریاستوں میں بائیڈن کو برتری حاصل ہے…
Author: Daily Khabrain
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ بعد انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد میدان میں واپس آنے والے حسن علی پھر سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ گروئن اسٹرین کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی بلوچستان کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔ فاسٹ بولر حسن علی ناردرن کے خخلاف دوران میچ انجری کے باعث اوور مکمل نہیں کر سکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کے ضروری ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو چار سے پانچ روز…
بیجنگ: چین نے جمعرات کو بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ قدم ذمہ دارانہ اور درست ہے، اس سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے تحفظ ملے گا۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اواخر میں وسطی چین میں کووڈ 19 کی وبا پھوٹ گئی تھی لیکن بیجنگ نے سخت سفری پابندیاں لگا کر اور ملک میں کسی کے بھی داخلے پر صحت سے متعلق سخت اقدامات لے کر بڑے پیمانے پر وائرس کے پھیلاؤ پر…
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے…
پاکستان سپرلیگ فائیو کے پلے آف میچز کھیلنے کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، لاہور قلندرز کے انگلش کرکٹر سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔ پاکستان سپرلیگ فائیو کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے سمت پٹیل کراچی پہنچ گئے ہیں۔ دیگر کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، ڈیوڈ ویئسا اور ڈین ویلاس کل کراچی پہنچیں گے، بین ڈنک کی آمد بھی کل رات متوقع ہے۔ پشاور زلمی میں شامل فاف ڈو پلیسی اور ڈیرن سیمی بھی…
لاہور ہائی کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے خود سمیت اپنے گواہان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مقدمے کے فیصلے تک اداکار و گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ 2 سال پہلے درج کیا گیا تھا جس کا فیصلہ اس کے اپنے میرٹ کی بنیاد پر ہونا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فوجداری مقدمے کا نتیجہ اس مقدمے کے نتائج پر…
پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری جاری ہے اور گزشتہ روز ملک میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 30 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 6923 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں 17، پنجاب میں 5، خیبر پختونخوا میں 3، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول…
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلی طبی معائنے کیلئے سروسز اسپتال کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ بھی اسپتال میں موجود رہے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چوہدری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا، ان کا آکسیجن کا لیول اب ٹھیک ہے۔…
واشنگٹن: امریکا میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں تاخیر کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکاگو، ڈینور، لاس اینجلس، منی ایپلس، نیو یارک، فلاڈیلفیا، پٹسبرگ، سیاٹل اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامیوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔ رمپ کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ ووٹوں کی گنتی فوراً روکی جائے کیونکہ یہ عمل ’’دھاندلی زدہ‘‘ ہے، جبکہ دوسری جانب جو بائیڈن کے حامی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ووٹوں کی گنتی کسی صورت نہ روکی جائے۔ بعض ذرائع…
ایک شخص ڈرامہ کرکے لندن چلا گیا جس پرعدالتوں کو بھی رحم آگیا نوازشریف نے این آر او کیلئے بڑی کوشش کی . وزیراعظم کا تقریب سے خطاب سوات(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ(ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے سوات میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ ڈرامہ ہورہا ہے کہ سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، ان میں ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ…
