راولپنڈی: پاک آرمی کیساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے روس کا سپیشل فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ روسی دستے دو ہفتہ طویل جاری رہنے والی جنگی مشق ‘’دورزباہ فائیو’’ میں حصہ لے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل…
Author: Daily Khabrain
لاہور:پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کا ایک اور پروفیشنل ایونٹ کروانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کےمطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اعلان کردہ پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے 19 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوں اور باکسر محمد وسیم بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ ہوگی اوراس فائٹ سے محمد وسیم کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری آئے گی،محمد وسیم کو خود سپورٹ کروں گا،فائٹ کے تیاری کے لیے جو…
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی کا گلگت بلتستان سے 3 نسلوں کا رشتہ ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ کام کرکے دکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔ استور میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جمہوری طریقوں سے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں دوسری طرف کٹھ پتلیوں کے وزیر جگہ جگہ جا کر پیسے بانٹ رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دو سال تک انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گلگت بلتستان بھی کوئی علاقہ تھا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم اور دیگرحکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں تمام صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر کرے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش…
امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیواڈا کے شہر ہینڈرسن میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسے وہاں ایک مسلح شخص ملا جسے ہتھیار پھینکنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ راضی نہ ہوا جس کے بعد پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی پولیس نے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ…
اسکردو: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سمجھ ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور اسے اپنے حقوق نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے۔ اسکردو کے علاقے گمبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ فریب ہے اور اس چالاکی کو گلگت کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا…
امریکا میں صدارتی انتخابات فیصلہ کن مرحلے پر آن پہنچا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اورری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جو بائیڈن کو جیت کیلئے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے اور ان کی ٹرمپ پر واضح طور پر برتری نظر آرہی ہے۔ جوبائیڈن امریکی ریاست وسکانسن کے بعد مشی گن سے بھی کامیاب ہو گئے، بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے انہیں اب جیتنے کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔ واضح رہے کہ2016 ءکے انتخابات…
اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ کے الیکشن مین فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہانتیس جولائی 2019 کو جب حلف اٹھایا تھا تب گلگت میں کوئی الیکشن قوانین نہیں تھے، میں نے گلگت میں تین آل پارٹیز کانفرنس بلوائیں، تمام پارٹیز سے الیکٹورل ووٹ پر مشاورت کی جس کے بعد ہم گلگت میں الیکٹورل ووٹ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، اس دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ…
واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں جاری صدارتی انتخاب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ فتح کے قریب ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ ’’وہ‘‘ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ’’پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالے نہیں جاسکتے،‘‘ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید ٹرمپ کے سیاسی مخالفین مختلف امریکی ریاستوں میں دھاندلی کررہے ہیں اور وہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے اس ٹویٹ کا فوری نوٹس…
