گلگت: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے۔ استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں، پہلےزراعت تباہ کی اب کسانوں سےاحتجاج کاحق بھی چھین…
Author: Daily Khabrain
نیویارک : عالمی جریدے بلوم برگ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام دنیا بھر میں سب سے بدترین قرار دے دیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق کراچی کی 42 فیصد عوام پرانی بسوں میں اور ان کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کی حالت خراب ہے اور کراچی کی سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے، تمام ٹریفک سگنلز بھی خود کار نہیں ہیں ۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہکراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکے، کراچی میں ڈرائیور ٹریفک کے سرخ اشارے کی پاسداری…
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کا اعلان دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کیا۔ فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلائی دبئی…
تمام ممالک کورونا ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کروا رہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر بکنگ ناگزیر ہے۔ وزارت صحت سے کورونا ویکسین کی بکنگ کے لیے وزیراعظم سے اجازت طلب کر لی اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان نے کورونا کی ممکنہ ویکیسن کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کورونا ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کرائے گا،کورونا ویکیسن کی ایڈوانس بکنگ کے لیے وزیراعظم سے اجازت طلب کی گئی ہے،وزارت صحت نے کورونا ویکیسن کی خریداری کے لیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز بھی دی ہے، وزرات صحت نے کورونا ویکسین کی بکنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ بھیج دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ ایک کروڑ پاکستانییوں کے لیےکورونا ویکسین کی بکنگ کی جائے۔ہیلتھ ورکرز…
(ویب ڈیسک)دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں جو کوئی بھی کامیاب ہو پاکستان اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن جبکہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کے لیے پنجہ آزما ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ان امریکیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جنہوں نے تاریخ ساز الیکشن کے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مساوی سلوک قبل ازیں گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا پاکستان…
پاکستان ریلویز نے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر اسٹاپ کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہی ٹرین دن 2:30 بجے چمن سے روانہ ہو کر رات 7 بجے کوئٹہ واپس پہنچے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن ٹرین کو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بوسنیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدر سے ملاقات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بوسنیا کے مشکل وقت دیکھا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو پاکستان خصوصی…
(ویب ڈیسک)پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شان دار سنچری کے باوجود ٹیم کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے میچ کے بعد رمیز راجا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو میچ ہم جیتے تھے لیکن آج شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی اور دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کو اچھے انداز میں ختم نہیں کر پائے جس کی وجہ ہماری چند غلطیاں ہیں، بیٹنگ میں جس طرح…
(ویب ڈیسک)برطانوی شاہی حیثیت سے باضابطہ طور پر دستبرداری اور عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے پر زور دینے کے بعد میگھن مارکل امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بن گئیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران میگھن مارکل امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے لیے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور ووٹ ڈالنے سے متعلق ترغیب دیتی نظر آ رہی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں میگھن مارکل کے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے معلومات دی گئی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پرنس ہیری کی اہلیہ…
امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد فسادات کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتخابی نتائج کے بعد ممکنہ فسادات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔ اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن، نیویارک سمیت کئی شہروں میں کاروباری مراکز کو بھی لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ دوبارہ انتخابات جیتنا ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے۔ صدارتی امیدار جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پیچھے لے کر چلے گئے ہیں…
