Author: Daily Khabrain

ڈھاکا(ویب ڈیسک): مسلم اکثریت ملک بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مسلمانوں نے فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کی جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا دفاع کرنے کی مخالفت کی۔ خیال رہے کہ یورپی ملک فرانس سمتبر سے اس وقت سے نشانے پر ہے جب وہاں ایک میگزین چارلی ہیپڈو نے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی تھی، جس کے بعد اس کے سابق دفاتر پر حملے، استاد کا سرقلم اور نیس میں چرچ پر حملے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔ فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ جو بات کی اس حکومت سے متعلق کی اور ٹھیک کی اس لیے  اتنا نہ اکسایا جائے کہ کوئی اور ایسی بات ہو جائے۔ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے،  وہ ذاتیات پر اترآئے ہیں، ہندوستان کا جھنڈا اور مودی کی تصویر لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، یہ افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حکومت اور وزرا کے بارے میں جو بات کہنا تھی…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سمیت نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سمیت نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پر فیصلہ سنایا۔ انفارمیشن کمیشن کے کمشنر زاہد عبداللہ نے فیصلے میں لکھا ہےکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں۔ فیصلے کے مطابق نیب کے ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز  اور نیب کے ریجنل ڈی جیز کے اثاثوں کی بھی  معلومات نہیں دی جا سکتیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے میں…

Read More

(ویب ڈیسک)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آوروں نے سٹی سینٹر سمیت چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ آسڑین وزیرداخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا جاچکا ہے اور لیکن دوسرا تا حال فرار ہے۔ سیکیورٹی فورسزعلاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں اور حکومت نےآج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ کارل نیہامر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ کا یہ واقعہ دہشتگرد حملہ ہے‘۔ ویانا کے میئرمائیکل لدویگ نے بتایا کہ ایک خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی ہیں جبکہ…

Read More

فوج مخالف بیانیہ پر ن لیگ تقسیم ہو چکی ہے،ایاز صادق کو معافی نہیں ملے گی، یہ این آر او لینے کے لیے ہر گھٹیا حرکت کر سکتے ہیں،وزیراعظم عوام پاک فوج سے پیار کرتے ہیں ملک دشمنوں سے نہیں حکومتی اقدامات موثر طور پر اجاگر کیے جائینگے۔حضرت محمدﷺہمارے لیے رول ماڈل اور انکی سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہے قومی تعلیمی پالیسی سے معیار بہتر ہوگا،خطاب حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ریاستی اداروں کا تحفظ آئینی سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار۔پی ڈی ایم بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ہر فورم پر جواب دینے کا فیصلہ

Read More

یورپ میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں دوگنا اضافہ، مجموعی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ رائٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں تقریباً 9ماہ کے دوران 50 لاکھ کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں مزید 50 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ ہے کہ یورپ میں ایک ہفتے کے دوران 16 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 16 ہزار 100 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں۔ یورپ میں رپورٹ ہونے والے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا 22 فیصد بنتے ہیں۔ وبائی مرض سے…

Read More

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی آرزو راجہ کو بازیاب کراکے 5 نومبر تک دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ طور پر اپنی مرضی اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی آرزو راجہ کےکیس کی سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے لڑکی کو تلاش کیا مگر وہ کہیں نہیں ملی۔  لڑکی کے والدین نے عدالت سے استدعا کی کہ آرزو کو بازیاب کراکے طبی معائنےکا حکم دیا جائے جب کہ وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ لڑکی کی عمر کا تعین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلا دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ…

Read More

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی  برائے افغانستان زلمے خلیل زاد  نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی  برائے افغانستان زلمے خلیل زاد  نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں  خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور ،  پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دیرپا امن  کے طریقہ کار پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی  نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

Read More

بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل کے دوران اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر این سی بی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش لاپتا ہوگئیں۔ این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات کے لیے انہیں طلب کیا گیا تھا۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک این سی بی عہدیدار نے اے آئی این ایس کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ پوچھ گچھ کے…

Read More