Author: Daily Khabrain

رشوت دے کر بیٹیوں کا کالج میں داخلہ دلوانے کے جرم کا اعتراف کرنے والی امریکی اداکارہ 56 سالہ لوری لافلن نے اپنی سزا پوری کرنے کے لیے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ لوری لافلن اور ان کے شوہر فیشن ڈیزائنر موسمو گیانولی کو رواں برس اگست میں امریکی ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن کی ضلعی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ دونوں میاں اور بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی دو جوان بیٹیوں کو یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے کالج میں داخلہ دلوانے کے لیے 5 لاکھ امریکی…

Read More

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد لاہور سمیت صوبے کے متعدد مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے 830 مقامات کو سیل کردیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 830 مقامات کو سیل کیا جن میں 435 مقامات صرف لاہور شہر کے ہیں۔ سيل مقامات ميں کرونا کے 1416 کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ علاقے کے مکین 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے جبکہ سیل علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیل کیے جانے والے علاقوں میں راولپنڈی کے 47، ملتان کے 44، بہاولپور کے 37، بھکر…

Read More

کابل یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی…

Read More

سوئنگ ریاستوں کے نتائج کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے‘پولنگ مکمل ہوتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کریں گے.امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے نتائج پر پہلے ہی ہارنے کی صورت میں نتائج پر قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے جبکہ انتخابی رجحانات ظاہر کررہے ہیں کہ امریکی صدر ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے پیچھے ہیں. واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے سرکاری اعداد و شمار موصول ہونے سے قبل انتخابات کی رات کامیابی کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں تاہم انہوں نے دعویٰ…

Read More

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم بھی رواں برس اپریل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے ملک میں زیادہ خوف نہ پھیلنے کے باعث اپنی بیماری کو خفیہ رکھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا اور شاہی خاندان نے بھی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرلی تھی۔ مارچ کے آخر میں ہی شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی جب کہ ملکہ برطانیہ نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت شاہی محل کو چھوڑ کر…

Read More

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 11 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عثمان جی راشد چیمہ اور شہباز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم موجودگی پر عدالت…

Read More

کورونا کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں کسی سے ملاقات ہوئی جس کا کورونا مثبت تھا جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کر لی ہے۔ ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں اور میں خیریت سے ہوں لیکن ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق گھر سے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب صحت…

Read More

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں احتساب عدالت میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پرمریم نواز بھی احتساب عدالت پہنچیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچیں جب کہ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مریم نواز کی عدالت آمد پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جھوٹا اور منافق قرار دے دیا، اور کہا کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی تھی۔ غذر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی کی جیت کی دعا کرنے والا، رات کے اندھیرے میں کلبھوشن کے لیے آرڈیننس لانے والا اور کشمیر کا سودا کرنے والا اپوزيشن پر کیسے الزام لگا سکتا ہے کہ وہ مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ایک وزیراعظم ایک…

Read More

وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ‘انہوں نے بھارتی لابی سے میٹنگ کی جس میں دو نکاتی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کے انصاف کے اداروں اور دفاعی اداروں کو نشانہ بنانا اور عدالتوں سے مجرم قرار دیے جانے والے سیاسی رہنماؤں کا جمہوریت کے علمبردار کے طور پر پیش کرنا’۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس میں بھارت کا گریٹر گیم پیش کیا تھا لیکن اب تک ان کی…

Read More