لاہور: معروف گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ صبح سے سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ جواد احمد بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم اس خبر کو کچھ صارفین افواہ بھی قرار دینے لگے لیکن اب گلوکار نے خود اس بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جواد احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز سے بخار اور زکام محسوس کرنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔ جواد احمد نے یہ بھی کہا کہ کورونا کا…
Author: Daily Khabrain
مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے بڑی سے کوئی سزا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے اپمے اک بیان میں کہا کہ غلامی وہ پردہ ہے جو ہم پر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ حق اور سچ نظر نہ آئے۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق حکومت نے نوجوان کا مستقبل تاریک کردیا،17000 ارب کا نیا قرضہ آٹا اور چینی چوروں کی جیبوں میں جا رہا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے بچوں سے 600 اسکالرشپ چھین لئے گئے جبکہ نوجوانوں آپ کو وہی دیا جائے…
پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ‘کچھ حلقوں’ اور ڈمی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے ‘بے بنیاد’ رپورٹس کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر اضافی کام کرنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مشین کا کیا دھرا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس میں موجود پاکستانی قانون پر عمل کرنے والے ہیں اور فرانسیسی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد فرانس میں…
ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع قلات میں 8 سالہ بچے کو گینگ ریپ کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز بڑھ رہے ہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں قلات میں 8 سالہ بچے کو گینگ ریپ کے بعد قتل کرکے پہاڑی علاقے میں پھینک دیا گیا تھا تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے ریپ اور قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا…
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 977 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 977 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے…
الگ صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا، گلگت کو الگ صوبہ بنائیں گے، الیکشن کی وجہ سے ابھی گلگت پیکج پر بات نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان کا گلگت کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب گلگت (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کردیا ۔ گلگت بلتستان کے قومی دن کے موقع پرآزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ الگ صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا، عوامی مطالبے کے پیش نظر گلگت کو الگ صوبہ بنائیں گے، الیکشن کی وجہ سے…
لندن(ویب ڈیسک): عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانیہ میں جمعرات سے ایک ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہفتے کے دن مزید 326 اموات ہوئیں جو کہ پچھلے ہفتےکے مقابلے میں 2 گنا زیادہ ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسرے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ غیر ضروری دکانیں، بار اور ریسٹورنٹس 2 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ گھروں میں…
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارنے کے خوف سے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران طنز کرتے ہوئےکہا کہ نتائج کے لیے تاریخ بڑھا دیں تاکہ اور لوگ ووٹ ڈال لیں۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کی تاریخ بڑھانا مایوس کن ہے، جب وقت تھا تو لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا کیوں نہیں، دھاندلی 3 نومبر سے اس عرصےکے دوران ہوگی جو سپریم کورٹ دےگی۔ امریکی صدر نے کہا کہ کاش سپریم کورٹ مجھ سے اچھا برتاؤ کرتی، ری پبلکنز یقینی بنائیں کہ 3 نومبر کو ووٹ ڈالیں، ایک دوسرے…
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دوزخ بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں برائے نام کمی کر کے گیس زیادہ مہنگی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ٹماٹر انار سے اور انڈا ڈالر سے مہنگا ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شبلی فراز اپنا ماضی یاد رکھتے…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتیں ہیں اور کس کو پسینہ آتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے 73 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ایک خوشی کے موقع پر گلگت بلتستان آیا ہوں، جہاں 73 سال قبل گلگت اسکاؤٹس نے اپنی جان کی قربانی دے کر گلگت بلتستان کو آزاد کروایا، مجھے خوشی ہے کہ میں دوسرے…
