Author: Daily Khabrain

کوئٹہ(ویب ڈیسک): بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اور مرکزی قیادت کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ حال ہی میں کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں سابق وزیر اعلیٰ سردار ثنااللہ زہری کو مدعو نہ کرنا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صاق کا بیان ہے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) میں موجود ذرائع نے تصدیق کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ’لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر…

Read More

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے  میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے جلد زمبابوے کو آؤٹ کریں، پہلا میچ بہت اچھا ہوا، کوشش کریں گے غلطیاں نہ دہرائیں۔ کپتان بابر اعظم نے پاکستان ٹیم میں کی جانے والی تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس میں حیدر علی اور موسیٰ…

Read More

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میراکوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن میں سوشل میڈیا پر ملک کو لوٹنے اور کمزور کرنے والوں کی نشاندہی کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور اس متعلق خود ٹوئٹ کرکے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن اختیارکرلی ہے۔ خیال رہے…

Read More

پاکستان کی جانب سے  پلوامہ حملے سے متعلق نریندر مودی کا بیان مستردکردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق نریندر مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مودی نے وفاقی وزیر کے قومی اسمبلی میں تاثرات کا غلط حوالہ دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر،مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت پرردعمل کا حوالہ دے رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگاتی ہے اور بی جے پی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے…

Read More

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے کراچی جم خانہ کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے پیشش نظر جم خانہ کی انتظامیہ کی جانب سے جم خانہ بند کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے جس کے لئے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی جم خانہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے جم خانہ کو بند کردیا تاہم کراچی جم خانہ تاحکم ثانی بند رہے گا۔

Read More

ہولی وڈ کی شہرہ آفاق جاسوس فلم سیریز جیمز بانڈ کی پہلی فلم میں جاسوس ایجنٹ کا کردار نبھانے والے برطانوی نژاد اداکار شان کانری 90 سال کی عمر میں چل بسے۔ شان کانری نے جنگ عظیم دوئم کے فوری بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا، جنگ عظیم دوئم کے دوران انہوں نے نیوی میں خدمات دی تھیں۔ محض 20 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کرنے والے شان کانری نے اگرچہ 1954 میں ہی اداکاری کی شروعات کی تھی، تاہم انہیں شہرت 1962 میں ریلیز ہونے والی پہلی ’جیمز بانڈ‘ سے ملی۔ شان کانری نے ’جیمز بانڈ‘ سیریز…

Read More

کراچی: شوبز انڈسٹری میں بہترین کام کرنے پرفنکاروں کی خدمات کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی  کرنےکے لیے انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ فنکاروں کی شوبز میں خدمات کے صلے میں ایوارڈز سے نوازنے کا سلسلہ دنیا بھر میں رائج ہے اور ہر سال فنکاروں کو ایوارڈز دینے کے لیے ایوارڈز شوز منعقد کیے جاتے ہیں۔ لیکن کیا واقعی ایوارڈز فنکاروں کو منصفانہ طریقے سے دئیے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں کئی بڑے فنکار ایوارڈز شوز کے معیار پر نہ صرف سوال اٹھاتے ہیں بلکہ کئی فنکاروں کا ماننا ہے کہ ایوارڈز قابلیت پر نہیں بلکہ پسندیدگی پر دئیے…

Read More

ازمیر: ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ 20 سے زیادہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں 7.0 شدت کے زلزلے نے صرف ازمیر میں چار مقامات پر 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور کئی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھیں۔ ترکی میں عمارتوں کے ملبے سے 140 افراد…

Read More

کیچ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علا قے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولا بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد وں کا…

Read More

حکومت  نے  اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنا پہلا جلسہ سات نومبر کو کرے گی۔  حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان خود شریک ہوں گے ۔ پارٹی نے جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیر اعظم جلسہ کے دوران حافظ آباد میں یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ حافظ آباد اسپتال کا اعلان بھی…

Read More