اوگرا نے يکم نومبر سے پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کر دی۔ اوگرا کی جانب سے سمری میں پيٹرول ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز کی گئی۔ اوگرا کے مطابق پيٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ميں کمی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان…
Author: Daily Khabrain
کل آپ کے بڑے قائداعظم کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے، آج آپ کو قائداعظم کے اصولوں، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کیلئے میدان میں آنا ہے، شیر جوان، ملک کی آن، قوم کی شان ہے۔ نائب صدر ن لیگ کا پیغام لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل سے ’’شیر جوان‘‘ تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے، آج آپ کو قائداعظم کے اصولوں، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کیلئے میدان میں آنا ہے، شیر جوان، ملک کی آن،…
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہےکہ ڈھائی سال میں ایاز صادق کو بولتے نہیں دیکھا اور اب سب کچھ نوازشریف اور مریم نواز کے اشارے پر ہورہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ہم نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں لیکن سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور خلفشار…
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کو شامل نہ کرے۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی بات کرنے والے اور ہر طرح کی سوچ رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی سوچ مختلف ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کی بات آتی ہے تو پوری پاکستان قوم یکجا ہے، ہندوستان اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے…
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اضافےکی صورت میں مزید سخت اقدمات کیے جاسکتے ہیں۔ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجلاس بلایا گیا جس میں تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی…
پاکستان نے ترکی کے صوبے ازمیر میں شدید زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں حکومت اورعوام کی ہمدردیاں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صوبے ازمیر میں شدید زلزلےکا سن کر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا…
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت چین، بنگلادیش، سری لنکا اور پاکستان کے لیے خطرہ ہے جبکہ امریکا کا خطے میں نئی دہلی کو اہمیت دینے کا عمل خامیوں پر مبنی ہے۔ جرمن جریدے ’دیر اسپیگل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت نازی ازم سے متاثر فسطائی ملک بن چکا ہے، بھارتی وزیر اعظم کی جماعت کا نظریہ آر ایس ایس کا ہے اور جماعت میں کھلے عام ہٹلر کو سراہا جاتا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی ہے جو کسی وقت بھڑک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین، بنگلادیش، سری لنکا اور پاکستان…
اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے شیلنگ کردی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مظاہرین نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف جمعہ کو مذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کا راستہ روکنے کیلئے کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کردیں۔ مظاہرین جب سرینا چوک پر پہنچے تو پولیس کی رکاوٹوں…
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے پاس اس بات کا حق ہے کہ وہ ماضی کے ظلم پر طیش میں آئیں اور فرانس کے لاکھوں لوگوں کا قتل کردیں۔ ٹوئٹر کی جانب سے مہاتیر محمد کی اس ٹوئٹ پر فوری ایکشن لیا گیا اور ان کی یہ ٹوئٹ ہٹا دی گئی جبکہ صارفین کی طرف سے اس کی شدید مذمت کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹر’ کے مطابق مہاتیر محمد کا یہ تبصرہ طویل بلاگ کا حصہ تھا جو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا۔ مہاتیر محمد نے اپنی پوسٹ کا آغاز یہ کہہ…
حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔سابق سپیکر کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے اب قانون اپنا راستہ لے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی…
