کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث تعلیم کو نقصان ہوا، سکول بند رہے، سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کے دوبارہ کب بند ہو جائیں۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طلبہ میں مفت ٹیبلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور سہولیات نہیں مگر 6 فیصد علاقوں میں سب ہے، سکول بند ہوئے تو ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکیں گے۔ سعید غنی کا کہنا تھا 30 سے زائد نئے سکولوں میں بھی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئے کیسز رپورٹ…
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): امریکا اور بھارت کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر دفتر خارجہ خارجہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ہندوستان خطے میں ریاستی دہشت گردی کا مرکز ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے بیان کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر ایک معقول نظر رکھیں اور یک طرفہ…
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی شامل ہیں۔ بابراعظم کی پریس کانفرنس دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے، لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ…
انقرہ(ویب ڈیسک): ترک صدر رجب طیب اروان نے گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے ساتھ بڑھتی محاذ آرائی پر کہا ہے کہ مغربی ممالک اسلام کا مذاق اڑا کر ’صلیبی جنگ دوبارہ شروع‘ کرنا چاہتے ہیں۔ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات پر حملوں کے خلاف کھڑا ہونا ’ہمارے لیے عزت کا معاملہ ہے‘ اور ہوسکتا ہے کہ انقرہ طویل محاذ آرائی کی تیاری کرے۔ خیال رہے کہ فرانس سے محاذ آرائی میں اضافہ اس وقت ہوا…
ہائی بلڈ پریشر ،کینسر ،دل کی ادویات ،کتے کے کاٹنے کی ویکسین مہنگی۔ادویات میں ریبزاویکسین ،برنال کریم ،ایپی وال،بروفین،سسپنشن،ایرینک،فورٹ ٹیبلٹ ،نیوربن ٹیبلیٹ ،گلوکوفج ٹیبلیٹ شامل،اضافہ شدہ قیمتیں 30جون 2021تک برقرار رہیں گی
کراچی(ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں گے۔ کراچی کے ایک اسکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30 سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں اور ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا…
(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم کی مقدمہ سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری کر دیا جب کہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کی حد…
ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدر کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔ ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔ صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔ انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نےاردوان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں٘ کی اشاعت پر ترک صدر نے…
