Author: Daily Khabrain

ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے،شاہ محمود کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا تنقید پر اپوزیشن رہنماؤں کو جواب اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا کہ ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔شاہ محمود پسینے میں شرابور تھے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ایاز صادق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت حملہ کر دے گا لہذا ابھینندن کو واپس جانے دیں۔اسی معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ ابھینندن سے متعلق اجلاس…

Read More

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے، اس وقت  موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اکتوبر کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ان دنوں درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو معمول سے…

Read More

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر گھروں سے باہر نکلنے والے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا ہے۔ این سی او سی کی یہ ہدایت وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے اعلان کے ایک روز بعد جاری کی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس…

Read More

برطانوی شہزادہ ہیری نے پہلی بار کھل کر اعتراف کیا ہے کہ شاہی گھرانے میں پیدا ہونے اور شاہانہ طرز زندگی گزارنے کی وجہ سے وہ کئی سال تک ’لاشعوری تعصب‘ کا شکار رہے۔ شہزادہ ہیری کے مطابق انہیں کئی سال تک اس بات کا ادراک ہی نہیں تھا کہ تعصب کیا ہے اور نسلی تفریق کیسی ہوتی ہے اور وہ اس سے لاعلمی کی وجہ سے ہی ’لاشعوری تعصب‘ کا شکار رہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق شہزادہ ہیری نے فیشن میگزین جی کیو کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں ’لاشعوری تعصب‘…

Read More

ملتان، خانیوال،وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ کی 40 فیصد زمینیں گندم کی کاشت سے محروم لیز والی اراضی پر مکئی اور آلو کاشت ہونے سے گندم کی پیداوار میں ایک کروڑ 96 لاکھ من کمی ہوگی غیر ملکی کمپنیاں مکئی 1900 روپے من خریدنے لگیں، فصلوں کی کٹائی برداشت بھی کمپنیوں کی نگرانی میں ہوگی فصل کا بیج کمپنیاں کاشتکاروں کو 40 ہزار روپے من میں دینگی، آلو سے چپس بنا کر کئی گنا زائد قیمت پر فروخت مکئی اور آلو کی کاشت بڑھنے سے غذائی بحران کا خدشہ

Read More

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی جس کے لئے وزیراعظم نے فنانس اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت  بھی کی ہے۔ اس ضمن میں وزات قانون کا کہنا ہے کہ نئی عدالتوں کا قیام مرحلہ وار ممکن بنایا جارہا ہے جبکہ نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیا جا رہا ہے۔ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 احتساب…

Read More

کراچی: گلوکارعلی ظفر کی نمل نالج یونیورسٹی میں بطور سفیر بنانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ انہیں وزیراعظم کے نمل نالج یونیورسٹی میں بطور سفیر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں فخر ہے کہ انہیں یہ عہدہ دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی بطور سفیر بنائے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ لوگ اس فیصلے سے خوش ہیں تو کچھ ناخوش۔ اور اس کی وجہ ہے علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان…

Read More

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے اور پابندیوں میں مزید سختی ناگزیر نظر آتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے کیونکہ ہم ہر روز اپنے اعداد و شمار کو دیکھتے ہیں تو یہ چیز واضح ہو رہی ہے کہ ایک مرحلے پر آج سے چند دن قبل کیسز کی تعداد 400 یا 500 کے قریب تھی اس وقت ہر روز ان کیسز کی تعداد 700…

Read More

حکومتی وزراء نے اپنی نااہلیوں کی بجائےحکومتی اقدامات میں افسر شاہی کو رکاوٹ کہا، گندم بحران میں بھی بعض بیوروکریٹ ملوث ہیں، وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔ وزیراعظم زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے ارکان نے مہنگائی کی ذمہ دار بیوروکریسی کو قرار دے دیا ، بیوروکریسی مہنگائی کیخلاف حکومتی اقدامات میں رکاوٹ ہے، گندم بحران میں بھی بعض بیوروکریٹ ملوث ہیں، وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے…

Read More

لاہور: پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو…

Read More