پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت میں آئے تو سب سے پہلے ترجیح گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو روزگار دلانا ہوگی۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو کے بیٹے کا وعدہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیگر صوبوں کو دلایا وہ ہی حقوق گلگت بلتستان کے لوگوں کو دلائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو…
Author: Daily Khabrain
کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کے ایم سی ہيڈآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایم اے جناح روڈ بند کرنے کی دھمکی دی تاہم انتطامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کردیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں کام کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز نے کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کےاسپتالوں کے ڈاکٹرز 9 مہينے سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، کرونا وارڈز میں بھی کام کرایا گیا تاہم تنخواہیں ادا…
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔
تائیوان اور امریکا کے درمیان اسلحے کی فروخت کی ڈیل پر بیجنگ حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی مفادات اور ملکی سالمیت کی خاطر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکا نے تائیوان کے ساتھ دو اعشاریہ چار بلین ڈالر کی ایک اہم ڈیل کو حتمی شکل دی ہے۔ چین نے امریکا سے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بگڑنے سے روکنے کی خاطر یہ ڈیل نہ کی جائے، چین تائیوان پر اپنا حق جتاتا ہے۔
سعودی عرب کی فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت ، سعودی عرب برداشت و امن کے فروغ کے لیے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا بیان ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کا فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے فرانس کی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کا عمل قابل مذمت ہے۔آج سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ…
کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ پر پاکستان نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ناظم الالمور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الالمور کو دفتر خارجہ طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الاالمور کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں اور یوم سیاہ کے حوالے سے طلب کیا گیا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے…
فرانس کے صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ، فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کیے جائیں ، عوام سڑکوں پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کریں ، پی ڈی ایم سربراہ کی نیوز کانفرنس سکھر (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوام سے اپیل کہ ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں جمعیت علماء اسلام ف کے امیر اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کیے جائیں ، مغربی ممالک مذہبی بےحسی کو برداشت کا نام…
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے سے متعلق نیب کی اپیل کو خارج کردیا۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی، اس دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانا پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے دلائل دیے کے ای سی ایل میں نام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ملزمان فرار ہوجاتے ہیں، یہی نہیں انکوائری کے مراحل میں بھی مختلف مقدمات میں نامزد 6 ملزمان بھاگ چکے ہیں۔…
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے پشاور مدرسے میں دہشت گردی کی کارروائی کی بھر پور مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوم نے پہلے بھی ملکر ملک دشمنوں کو شکست دی ہے، اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، بزدلانہ کاروائی کی جس قدر مذمت کے جائے کم ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جبر اور مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کے لیے اپنے عزم کو دہرایا ہے کہ جب تک انہیں اقوامِ متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خود ارادیت نہیں مل جاتا وہ کشمیریوں کے لیے جدو جہد کرتے رہیں گے۔ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سے 73 سال قبل 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اور کشمیریوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق خود ارادیت…
