Author: Daily Khabrain

اداکار شان نے ایک بار وزیراعظم عمران خان اور ان کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان کوپاکستان کی آخری امید قراردیا ہے۔ عرب نیوزکو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں ملکی صورتحال پربات کرتے ہوئے شان نے کہا کہ میرا تعلق پاکستان تحریک انصاف یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ پاکستان کو پی ٹی آئی حکومت کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ یہ جماعت 2018 میں اقتدار میں آئی تھی، انہیں مزید عرصہ درکارہے۔ ماضی میں بھی وزیراعظم کی حمایت کرنے والے اداکار کے مطابق یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی، عمران…

Read More

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سول ایوارڈ یافتہ گلوکارعلی ظفر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے “نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی “نمل نالج سٹی” مین بطور سفیر نامزدگی پرخواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں کی جانب سےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے علی ظفر کو یہ اعزاز ملنے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ چند صارفین گلوگار کومبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں تاہم کئی صارفین اس نامزدگی…

Read More

فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی گفتگو لاہور (ویب ڈیسک ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے فرانس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ فرانس کا بائیکاٹ کیا جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اجلاس بلایا جائے، زبانی جمع خرچ کے…

Read More

رواں سال معمول سے زیادہ ہوئی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی بڑھتی سطح کو کنٹرول کرنےکے لیے منگلا ڈیم کا کردار اہم ہے۔ واپڈا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں پنجاب کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں منگلا ڈیم کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ اگست اور ستمبر میں ہوئی طوفانی بارشوں سے دریائے جہلم اور چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوئی جس کے بعد منگلا ڈیم نے دریائے جہلم میں اچانک آنے والے بڑے سیلابی ریلوں کو ذخیرہ کیا۔ واپڈا کے مطابق…

Read More

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت افغانستان کوپاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ دوستی کی بہت کوشش کی لیکن بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے اس لیے ہماری کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان…

Read More

(ویب ڈیسک)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارے میں جذباتی تقاریر ہم سنتے رہتے ہیں لیکن اچھا ہوتا کہ بلوچستان میں اپنے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کر کے عوام کے سامنے اپنا مؤقف رکھتے تو لوگ اسے سنجیدگی سے لیتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کل بھی بلوچستان صوبے کی پسماندگی کی بات کی گئی جس کی ذمہ دار اسٹیج پر دائیں بائیں بیٹھے تھے، 3 مرتبہ مسلم لیگ (ن) کی وفاق میں حکومت رہی کوئی ایک منصوبہ نہیں گنوا سکے اور حکومت کھو دینے، نااہلی اور الیکشن ہارنے کا غصہ…

Read More

(ویب ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا۔ متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈٖ کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا ایک عرب ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پال پوگبا کی جانب سے فرانس کی طرف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بعض جماعتیں اپنے مفاد کیلئے عوام کو قومی اداروں کیخلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں، قومی ادارےملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائیں گے۔

Read More

(ویب ڈیسک)برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو  کورونا میں مبتلا ہو گئے اور انھوں نے خود کو ہوٹل میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ رونالڈینو کا کہنا ہے کہ وہ لوکل فٹبال کیلئے کھیل رہے تھے  کورونا کی علامات کے بعد ٹیسٹ کروانے پر انکا ٹیسٹ مثبت آیا۔ سابق فٹبالر نے اپنے بیماری کے متعلق انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔ رونالڈینو نے لکھا کہ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور احتیاط کے طور قرنطینہ منتقل ہو رہا ہوں۔ سال2020رونالڈینو کیلئے کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے کیوں کہ اس سے قبل وہ اپنے بھائی کیساتھ جیل بھی جا چکے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے32 دن ایک…

Read More

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلام مخالف مہم کے معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانس کے سفیر سے سفارتی سطح پراحتجاج کیا جائے گا، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے چارلی ہیبڈو…

Read More