Author: Daily Khabrain

سرمایہ داروں کی دولت میں اربوں کا اضافہ ،ایمازون کے مالک کے 74ارب ڈالر بڑھ گئے۔مثال ٹیسلا کے مالک کے اثاثے اور دولت 76ارب ڈالر سے بڑھ کر 103ارب ڈالر ہو گئی۔کرونا میں غریب ممالک پر 744ارب ڈالر کا قرضہ چڑھ گیا،پاکستان ،بھارت ،برازیل ،جنوبی افریقہ کی معیشت بری طرح متاثر

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے بہت پرانے روابط ہیں اور افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس کے ساتھ کام کر کے تعلقات مضبوط کرے گا۔ پاکستان افغان تجارت اور سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افغانستان کے کاروباری برادری کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے روابط اور اس خطے کے افغانستان سے روابط صدیوں سے ہیں، افغانستان تقریباً 200سال تک مغل سلطنت کا حصہ تھا اور موجودہ پنجاب اور خیبر پختونخوا 60-70سال افغانستان میں درانی سلطنت کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا…

Read More

بلوچستان کو آزاد ریاست بنانا خطرناک سازش ہے ایسی بات ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحد غیر محفوظ کرنے کے مترادف ہے۔ مسنگ پرسن پر بات کرنے والے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لیڈروں سے بھی پوچھیں،مریم نواز اپنے والد سے بھی یہ سوال کریں۔ ہر سیاسی پارٹی کہتی ہے کے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،یہ خیال اب کیوں آیا،اپنے دوراقتدار میں کیوں نہ آیا۔ پی ڈی ایم جلسے میں اویس نورانی کی تقریر میں آج پاکستان کو توڑنے کا پہلی بار شوشہ چھوڑا گیا۔نواز ن شریف نے اپنی تقریر میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ہے اور…

Read More

مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، ان کو کہنا چاہوں گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، نہ کبھی ہٹے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ جائے گی، میں ان لوگوں کو کہنا چاہوں گا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں…

Read More

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے کوہے، عمران خان کوکہتےہیں کہ تاریخی ناکامی پر استعفا دینا چاہیے،بلوچستان اس حال میں ہےتواس کی ایک ہی وجہ ہےکہ آپ کےووٹ کوعزت نہیں ملی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سب سے پہلے مریم نواز نے فرانس میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔…

Read More

فیصل آباد (ویب ڈیسک ) فیصل آباد معروف قوال شیر میاں داد ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، فیصل آباد ڈاکوئوں کی فائر نگ سے شیر میاں داد کا بیٹا بھی زخمی ہوا،ڈاکو کی فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل آباد پولیس کے مطابق شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کیلئے نکلے تھے ۔دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی جس سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے ۔ شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ہسپتال میں شیر میاں داد کے جسم سے گولی…

Read More

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جلسے نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا مقصد صرف اور صرف مقدمات ختم کرانا ہیں، مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑیں اور اپنے اصل کام پر توجہ دیں کیونکہ سیاست علما کا کام نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں جیل بھی نہ جائیں اور پیسے بھی واپس نہ کریں،کوئٹہ…

Read More

یاؤندے: وسطی افریقی ملک کیمرون کے ایک اسکول پر مسلح اور چاقو بردار حملہ آوروں نے بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے شہر کومبا کے اسکول ’مدر فرانسسکا انٹرنیشنل بائی لینگیول اکیڈمی‘ پر سادہ لباس میں ملبوس موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی اور جان بچانے کے لیے بھاگنے والوں پر چاقو سے وار کیے۔ ایک سال بعد رواں ماہ ہی بحال ہونے والے اسکول پر سفاکانہ حملے میں 8 بچے ہلاک اور 13 زخمی…

Read More

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ بھارت  نے نوازشریف سے اتنی محبت کی؟ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟ مراد سعید نے اسلام آ باد میں  نیوز کانفرنس کے دوران  اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔ مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54…

Read More