تازہ تر ین

مریم نواز نے عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے کوہے، عمران خان کوکہتےہیں کہ تاریخی ناکامی پر استعفا دینا چاہیے،بلوچستان اس حال میں ہےتواس کی ایک ہی وجہ ہےکہ آپ کےووٹ کوعزت نہیں ملی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سب سے پہلے مریم نواز نے فرانس میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، ہمار ے پیارے نبیﷺ کا ذکر اللّٰہ تعالیٰ نے بلند کردیا، اس کے ذکر پر رہتی دنیا تک آنچ نہیں آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain