تازہ تر ین

عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جلسے نہیں ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جلسے نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا مقصد صرف اور صرف مقدمات ختم کرانا ہیں، مولانا فضل الرحمان سیاست چھوڑیں اور اپنے اصل کام پر توجہ دیں کیونکہ سیاست علما کا کام نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں جیل بھی نہ جائیں اور پیسے بھی واپس نہ کریں،کوئٹہ جلسے کی طرح کی سرگرمیوں سے عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ جلسے جلوس والے چاہتے ہیں کسی طریقے سے ریلیف دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان انہیں مقدمات میں ریلیف نہیں دیں گے،  پی ڈی ایم تحریک سینیٹ انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain