Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کررہا ہے؟، مراد سعید

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ بھارت  نے نوازشریف سے اتنی محبت کی؟ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟

    مراد سعید نے اسلام آ باد میں  نیوز کانفرنس کے دوران  اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔

    مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرتا تھا، حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کر کے آپ نے فائدہ پہنچایا یا نقصان؟

    انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔

    مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے گرائے گئے، انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

    مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں۔

    مرادسعید نے کہا ہے کہ فیٹف کے متعلق قانون سازی میں اپوزیشن نے این آر او مانگا، اپوزیشن نے فیٹف پر پارلیمان میں بیٹھ کرمخالفت کی، جس سے ملک کو نقصان ہوا، بھارت فیٹف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا چاہتا ہے۔

    مراد سعید نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گاندھی کا انڈیا نہیں رہا، یہ نئے دور کے ہٹلر کا بھارت ہے، بابری مسجد، سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارت میں خاموشی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا، اس پر کسی نے کچھ کہا؟ راہول گاندھی کو ایئرپورٹ پر روکا جاتا ہے، کشمیر نہیں جانے دیا جاتا، کیا آپ نے اس پلیٹ فارم سے کوئی بات کی؟ مودی کی سوچ کو بڑھاوا دے کر آپ کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں؟۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افواج اور عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود جائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.