تازہ تر ین

یوم سیاہ، بھارتی ناظم الالمور دفتر خارجہ طلب

کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ پر پاکستان  نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے ناظم الالمور  کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ  بھارتی ناظم الالمور کو دفتر خارجہ طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  بھارتی ناظم الاالمور کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں اور یوم سیاہ کے حوالے سے طلب کیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں اور یوم سیاہ کے حوالے پاکستان نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا قانونی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ قراردادیں اقوام متحدہ کے تحت ایک غیر جانبدرانہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدی نے کہا کہ  بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لے اور مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی محاصرہ فی الفور ختم کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain