اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ بھارت نے 29 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی بلااشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے نیزاپیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، یہ…
Author: Daily Khabrain
راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے، پوری قوم ناموس رسالتؐ کیلئے مرمٹنے پر تیار ہے، گستاخانہ خاکوں کی خلاف عوام گھروں سے نکل آئے۔ راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیر نقیب الرحمان کے ہمراہ عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کو راولپنڈی کی عوام سلام پیش کرتی ہے، پاک فوج اسلام کی فوج ہے۔ دوسری جانب حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ…
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کو بھی پوری طرح نبی اکرم ﷺ کی شخصیت اور عظمت کا ادراک نہیں ہے اور میں خود اس عمر میں بھی ان کے بارے میں نئی چیزیں سیکھتا ہوں۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ رحمت للعالمین قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن میں رسول اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کا حکم ہمارے لیے دیا تھا کیوں کہ اس سے ہمیں فائدہ ہونا ہے، اس لیے ہمیں کہا گیا کہ نبی ﷺ کی زندگی سے…
(ویب ڈیسک)امریکا نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے متحدہ عرب امارات کو طیارے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا جس میں وائٹ ہاؤس نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کو بتایا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو 50 ایف 35 طیارے فروخت کرے گا۔ خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیموکریٹک کانگریس رکن ایلیٹ اینجل نے امریکی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام خلیج میں عسکری توازن کو…
(ویب ڈیسک)ٍصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جو رویہ اختیار کیا وہ خود اپنے ملک میں نفاق پیدا کرنے جیسا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ رحمت للعالمین قومی کانفرنس کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں انسانیت کا درس دینے والے مغربی ممالک کا طرز عمل یہ ہے کہ 100 مہاجرین کو بھی برداشت کرنے سے انکاری ہیں اور انہیں سمندر میں ڈوبنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ایک مسلمان کا کردار یہ ہے کہ 35 لاکھ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے بالکل غیر ذمہ دارانہ بات کی لیکن ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کرسکتا۔ جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہمیں کچھ اطلاعات تھیں کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جو شکست ہوئی اور پاکستانی ائیرفورس کے منہ توڑ جواب پر ندامت اٹھانا پڑی اس کی بوکھلاہٹ میں بھارت کوئی جارحانہ حرکت کرسکتا ہے، اس پر پارلیمنٹ اور پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا‘ انہوں نے کہا کہ…
(ویب ڈیسک)نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام کی محافل سے ہوا اور ملکی سلامتی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر لاہور کینٹ یادگار شہداء پر پاک فوج کے…
(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔ راولپنڈی میں پرس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ریکارڈ کی درستگی ہے، گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کے لیے…
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران لوگوں کی مالی مدد کرنے پر پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو حکومت پاکستان کی جانب سے شانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ’شان پاکستان’ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں خدمات سرانجام دینے والوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: علی ظفر’ نمل نالج سٹی’ کے…
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپنے دیے گئے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا اشارہ سول لیڈر شپ کی کمزوری کی جانب تھا، بھارتی میڈیا بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔ پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی ویڈیو میں ایاز صادق نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق بیان کے حوالے سے کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کے حوالے سے وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈروں کو بلاکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی…
