پاکستان نے حملے کے دو گھنٹے بعد روٹ کی نشاندہی اور کوئی نقصان نہ ہونے کے واضح ثبوت دیے۔بھارت نے مدرسے پر حملہ کر کے 300پاکستانیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جو غلط ثابت ہو گیا،پاکستانیوں نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور پائلٹ کو گرفتار کر لیا،یہ پاکستانی فضائیہ کی برتری تھی۔بھارت کو رافیل طیاروں کی یاد ستاتی رہی،مودی نے کہا رافیل طیارے ہوتے تہ نتیجہ کچھ اور ہوتا ،جھوٹے پراپیگنڈے کا سابق بھارتی جرنیل کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل عطا حسین نے بیچ چوراہے پھوڑ دیا۔
Author: Daily Khabrain
پاکستان نے کپتان بابراعظم اور وہاب ریاض کی شان دار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 وکٹوں پر 278 رنز بنا کر برابر کردیا جبکہ سیریز پہلے ہی پاکستان جیت چکا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کے کپتان چمو چبابا نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کی تیسری ہی گیند پر امام الحق چار رنز…
پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کا آغاز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ اور کمیشن کے نائب صدر جوزف بوريل کی مشترکہ صدارت میں بذریعہ ویڈیو لنک ہوا۔ فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین،گذشتہ برس طے پانے والے “اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان” پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں، دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دوران اجلاس کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس وبا ءکے مضمرات سے…
اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے جس پر بے حد خوش ہوں، میں نوجوانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری موسیقی کو پسند کیا اور سوشل میڈیا پر میرے گانوں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اپنے استاد و چچا نصرت فتح علی خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم پاکستانی قوال، موسیقار…
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے ساتھ2 ملین ڈالر گرانٹ کا معاہدہ کیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک حکام کے نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک گرانٹ کورونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دے گا۔ گرانٹ ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور بائیو سیفٹی لیب کے قیام کےلیے استعمال ہوگی۔ معاہدے کے بعد سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے گرانٹ کے مشکورہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ انسداد کورونا کےلیے حکومت پاکستان کے…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی معیشت دنیا کی دیگر معیشتوں زیادہ متحرک ہے اور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہماری معیشت پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے، کورونا کے بعد دنیا کی معیشتوں کی نسبت ہماری معیشت زیادہ متحرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمیاں بھی ہو رہی ہیں، جس میں تعمیرات سب سے زیادہ متحرک ہے، اس کے علاوہ سیمنٹ، سریا وغیرہ کی فروخت میں…
لاہور: مسلم لیگ ن نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاج کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 13 دسمبر کے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس میں پارٹی عہدیدار، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ مینار پاکستان پر ہو گا جو لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم…
سابقہ حکومتیں درآمدی ایندھن پر بجلی بناتی رہیں ذاتی مفادات کے لیے کسی نے بھی پانی اور دیگر سستے ذرائع کو اختیار نہیں کیا. وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 فیصد بجلی درآمدی ایندھن پر بن رہی ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارے پاس وہ سارے ذخائر تھے جن سے بجلی بنائی جاسکے تاہم سابقہ حکومتوں سے اپنی ذاتی لالچ کے لیے اسے ترک کیا اور جو معاہدے انہوں نے کیے تھے اس سے بجلی کا یونٹ 24 روپے فی یونٹ کیا تھا تاہم ہم نے وہی معاہدے ساڑھے 6 روپے فی یونٹ پر…
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ صحیفہ جبار نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد ملک بھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ دنوں اداکار عثمان مختار، ماڈل علیزے گبول اور گلوکار جواد احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق…
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں صنعتکاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر قسم کی صنعتوں کو 25 فیصد کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور مشیر خزانہ کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی بجلی بھارت اور بنگلہ دیش میں صنعتکاروں کو دی جانے والی بجلی سے 25 فیصد مہنگی ہے جن کے ساتھ ہماری برآمدات میں مسابقت ہے۔ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے بجلی بنانے کے مہنگے ٹھیکے سائن کیے گئے جس…
