Author: Daily Khabrain

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے۔  ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے،جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی گئی اور شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کر دئیے  گئے، سلیکٹڈ وزیراعظم…

Read More

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے، عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے…

Read More

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں۔ جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ میں نام آنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سات ماہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتوںمیں استحکام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے لائح عمل مرتب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیاکی مناسب قیمتوں میں دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویزپرغورکیاگیا۔ عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی مرتب کردہ رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی خدمات کوسراہا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے لائحہ عمل مرتب…

Read More

امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔ امریکی عہدہ صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن مشی گن سے 16 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جس کے  بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے اور اس طرح جوبائیڈن کو وائٹ…

Read More

پیرس:  دنیائے ٹینس کے سپر سٹار رافیل نڈال نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پروفیشنل ٹینس میں ہزار فتوحات مکمل کر لی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ورلڈ ریکارڈ بُک میں چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رافیل نڈال نے پیرس میں اپنے ہم وطن سپینش کھلاڑی فیلیسیانو لوپز کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔ اس جیت سے ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کی فتوحات کا ریکارڈ ایک ہزار ہو گیا ہے۔ رافیل نڈال اس سنگ میل تک پہنچنے والے دنیا کے چوتھے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے جمی کونرز ایک ہزار دو سو چوہتر، روجر فیڈررز…

Read More

وفاقی حکومت سے تحفظات کے پیش نظر حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کو دیے گئے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کا مقصد مختلف قومی اور سیاسی امور پر اتحادیوں اعتماد میں لینا تھا۔ اسلام میں دیے جانے والے ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے وفد کے علاوہ وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔ لیکن حکومت کی…

Read More

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین علالت کے باعث برطانیہ میں مقیم تھے۔ کچھ ماہ قبل دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ دیرینہ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کیساتھ تعلق بھولنے والا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا تعلق تھا، ہم نے اکٹھے جدوجہد کی۔ ہمارے تعلق کی گہرائی میں…

Read More

رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبی عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کووڈ-19 کے حملے کی زد میں ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ انہیں اور اہلیہ کو وائرس کا شکار ہوئے آج (5 نومبر کو) دوسرا دن ہے۔ اس کے ساتھ…

Read More

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور متعلقہ سیکریٹریز کے علاوہ چیئرمین ایچ ای سی، چیئرمین آئی بی سی سی اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ایف جی ای آئی)، نیوی اور ایئرفورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صفی نے ملک میں کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کے…

Read More