مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسانے والوں کا یوم حساب آ چکا ہے،جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی گئی اور شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کر دئیے گئے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں جھوٹ بولنے کی ریس لگی ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ان کی محرومیوں اور مصیبتوں کا حساب دینا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہے، اس حقیقت کے گواہ قائد نواز شریف خود اور پاکستان کی عوام ہے۔

