تازہ تر ین

باکسر عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ کا ایک اور پروفیشنل ایونٹ کروانے کا اعلان

لاہور:پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کا ایک اور پروفیشنل ایونٹ کروانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کےمطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اعلان کردہ پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے 19 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوں اور باکسر محمد وسیم بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ ہوگی اوراس فائٹ سے محمد وسیم کی ورلڈ رینکنگ میں بہتری آئے گی،محمد وسیم کو خود سپورٹ کروں گا،فائٹ کے تیاری کے لیے جو اخراجات آئیں گے میں برداشت کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے مقابلے کے لیے تیاریاں ہو رہی ہیں اورفائٹس کے لیے جگہ کے انتخاب پر مشاورت جاری ہے،ہوٹل ، اسٹیڈیم یا گورنر ہاؤس میں ایونٹ کروانے کی آپشنز زیر غور ہیں،حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ باکسنگ کو سپورٹ کریں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain