تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دوسری اننگز میں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں…
Author: Daily Khabrain
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دوست ڈونلڈ ٹرمپ چلا گیا ہے، اب عمران خان کے جانے کی باری ہے۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا، انگریزوں، جاگیرداروں اور کرپٹ لوگوں کا نظام برداشت نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جھوٹ کا ورلڈ کپ ہو جائے تو وزیراعظم جیت لیں گے۔ وزیراعظم کو مخاطت کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا دوست ٹرمپ تو چلا گیا…
برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعرجون ایلیاء کی آج 18ویں برسی منائی جارہی ہے۔ جون ایلیاء برصغیر نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، تاریخ داں اور سوانح نگار تهے، وہ اپنے انوکھے اندازِ تحریر کی وجہ سے آج بھی بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ شاعرِ بے بدل جون ایلیا ء14 دسمبر، 1931ء کو امروہہ، اترپردیش میں پیدا ہوئے ۔جون ایلیا ءکو اقدار شکن اور باغی کہا جاتا ہے۔جون ایلیا ءنے 1957ء میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی کو اپنا مسکن بنایا۔ جلد ہی وہ شہر کے ادبی حلقوں میں مقبول ہو گئے۔ ان کی شاعری ان کےوسیع…
(ویب ڈیسک)امریکا صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کے ساتھ کمالا ہیرس نے پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام امریکی اور پہلی ایشیائی امریکی کے طور پر نائب صدر بن کر تاریخ رقم کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق 56 سالہ کمالا ہیرس کو سال 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پہلے انتخاب کے طور پر دیکھا جارہا ہے، کیونکہ 78 سالہ جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ایڈیسن ریسرچ اور امریکا کے بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورکس نے ہفتہ…
(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اس موقع پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا، مؤثر اور ہموار لاجسٹکس دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت میں…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کو بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کو نظرانداز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ ایگزیکٹو کا اعلیٰ ادارہ ہے جس کی اعلیٰ آئینی حیثیت ہے، وزیر اعظم کی جانب سے اسے فیصلہ سازی کے لیے محض ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ 4 نومبر کو جاری ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق فیصلے میں اپنے 68 صفحوں کے…
امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ 78 جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔ جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر اور 46ویں صدر ہوں گے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے ہفتہ کی شام جو بائیڈن کو فاتح قرار دیا۔ جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا، مجھے فخر ہے کہ ہمارے عظیم ملک…
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ پڑے جائے لیکن ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دینگے۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل بدلا ہوا پاکستان ہے جو آئین اور قانون کے مطابق چلے گا اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ن لیگ نے جتنی قربانیاں دی ہیں جتنا نقصان برداشت کیا ہے اب ہمارا بیانیہ تبدیل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے بیان سے کوئی اعتراض نہیں…
حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ ریگولیٹری امور اور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کےلیے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب…
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے،پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جمہوریت اور سول بالادستی کے لیے پیپلز پارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد ہے، ہم نے اپنے دو عظیم لیڈرز اور ہزاروں جیالے کھو دیے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جنم بھی پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے…
