Author: Daily Khabrain

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا  جس کے بعد قومی انسداد دہشتگردی مرکز کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ملر قائم مقام وزیر دفاع ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اور وزیر دفاع میں افغانستان سے فوجیں نکالنے یا رکھنے پر اتفاق نہیں تھا جس کے باعث دونوں کےدرمیان تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے اور وزیر دفاع نے پہلے ہی استعفیٰ تیار کر لیا تھا۔ وزیر دفاع  مارک ایسپر نے امریکی فوج کو ملک…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے سبب پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک، سکندر بلاک اور عمر بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور کے گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے،اے ون بلاک، ایچ بی ایف سی بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 6…

Read More

پاکستان نے بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ  کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد ضروری ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے   ریمارکس میں کہا کہ  یہ کورٹ  فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی جانب سے عدالتی معاونت چاہتی ہے۔اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو  عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اعتراضات دور کرنے سے متعلق  سوال کےجواب میں  اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا…

Read More

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم عمران خان کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں میں پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پہر غوروخوض مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شوکت علی، سیکریٹری خزانہ محمد عبداللہ سنبل، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد ارشد نے…

Read More

ہنگامی اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیے کا جواب دینے کے لیے حکومت کی حکمت عملی طے کی جائے گی ، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی کرنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے ، ذرائع اسلام آباد (ویب ڈیسک  ) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف…

Read More

بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان محموداللہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پلے آف سے باہر ہو گئے ہیں۔ محموداللہ کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے ٹی20 ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز یمں شرکت کرنا تھی جہاں مارچ کے وسط میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایونٹ کو روک دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان کو ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ کورونا کی وجہ سے اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے…

Read More

ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چینی سفیر نے خطے میں تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، آئی ایس پی آر راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرلیا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی ، جس میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چینی سفیر نے خطے…

Read More

روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں روس کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ‘اس حملے کے نتیجے میں 3 فوجیوں کو مہلک زخم آئے ہیں‘۔ انٹرفیکس کے ذریعے جاری کردہ بیان میں فوجی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ‘روسی فوج کے یونٹ کی کمانڈ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ حملہ آور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا جاسکے’۔ دوسری جانب اسی حوالے…

Read More

جہاں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان کی گفتگو لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے مائیکرو  سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا…

Read More

گزشتہ ہفتے تین نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوگئی ہے، تاہم اس باوجود وہ آئندہ سال جنوری کے وسط تک صدر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں اور وہ وائیٹ ہاؤس میں ہی رہیں گے۔ تاہم خبریں ہیں کہ وائیٹ ہاؤس سے نکلتے اور عہدہ صدارت سے الگ ہونے کے فوری بعد انہیں ایک اور زور دار دھچکا لگنے والا ہے، کیوں کہ ان سے ان کی تیسری اہلیہ 50 سالہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے والی ہیں۔ جی ہاں، خبریں ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ چار سال سے تنگ میلانیا ٹرمپ نے…

Read More