Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • بابر اعظم کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں ممکنہ واپسی
    • پیٹرول 1.97 روپے سستا ہو کر 297.53 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت برقرار
    • ایران میں مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رسمی تقریبات کا آغاز
    • حوثی گروپ کی ایران فلائٹ کشیدگی پر سعودی ایئرپورٹس اور اہم انفراسٹرکچر کو دھمکی
    • پنجاب میں نہروں سے پلاسٹک کچرا صاف کرنے والی پاکستان کی پہلی اسکیمنگ بوٹ کا آغاز
    • زیادہ مانگ کے باعث سونی نے ڈسک ڈرائیو کی خریداری ایک فی آرڈر تک محدود کر دی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نگورنوکاراباخ: آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نگورنو کارباخ تنازع پر آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان امن معاہدے طے پاگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکل پشینین نے نگورنوکاراباخ تنازع پر روس اور آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے طے پانے کا اعلان کیا اور اسے ایک تکلیف دہ معاہدہ قرار دیا۔

    آرمینیا کے وزیراعظم نے منگل کے روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک مشکل فیصلہ کیا ہے جو ذاتی طور پر میرے لیے اور ہم سب کے لیے انتہائی مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے روس کے صدر اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ روکنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا اطلاق دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔

    آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے معاہدے پر دستخط کا فیصلہ عسکری صورتحال کا انتہائی باریک بینی سے جائزے کی بنیاد پر کیا اور مجھے یہ اعتماد ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہی بہترین حال ہے۔

    دوسری جانب معاہدے کے کچھ دیر بعد آذربائیجان کے صدر نے بھی اس کی تصدیق کی۔

    روسی صدر سے آن لائن میٹنگ میں الہام علییف کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ پر سہ فریقی معاہدہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے اہم نقطہ ثابت ہوگا۔

    آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ معاہدے کے تحت بغیر کسی خونریزی کے ہمارے علاقے ہمیں واپس ملیں گے جب کہ خطے میں آذربائیجان کے ان علاقوں میں جہاں آرمینین آباد ہیں وہاں تمام فوجی آپریشن روک دیے گئے ہیں۔

    الہام علییف کا کہنا تھا کہ آج فخر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کررہا ہوں جس پر اپنے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    اس حوالے سے روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ نگورنو کاراباخ کی کنٹیکٹ لائن اور خطے کو آرمینیا سے جوڑنے والی راہداری پر روس کے امن مشن فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ سیز فائر معاہدے میں جنگی قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کی شرائط بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں سے جاری جنگ میں تقریباً ایک ہزار افراد جان سے گئے۔

    معاہدے پر رد عمل

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے پر آذربائیجان میں شہریوں نے جشن منایا اور سڑکوں پر نکل آئے جب کہ معاہدے پر آرمینیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

    آرمینیا میں سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ اورسرکاری عمارتوں کے باہر احتجاج کیا جب کہ مظاہرین نے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے دعویٰ کیا تھا کہ آذری فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نگورنو کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا کو آرمینیا سے آزاد کرالیا ہے تاہم آرمینین حکام نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب

      غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید

      سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.