Author: Daily Khabrain

گلگت بلتستان کے آج ہونے والے الیکشن کے دوران استور کے حلقہ جی بی 13 میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے جاں بحق ہونے اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، ووٹرز انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

Read More

پاکستان اور روس کی مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق مشقوں میں شریک روسی دستے کی توجہ مختلف آپریشنز اور مہارتوں پر مرکوز ہے ، ریشین فیڈریشن کی خصوصی فورس کے دستے یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دروزبہ 5 مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی ، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسزان مشقوں میں شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ، پاکستان میں روسی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔…

Read More

موٹر وے پر کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کے بیریئر سے ٹکرا گئی، اللہ کا شکر ہے تمام لوگ محفوظ ہیں ، باکسر عامر خان نے حادثے کو خوفناک تجربہ قرار دے دیا لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہیں ، یہ ایک خوفناک تجربہ تھا، کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کی سائیڈ پر لگے بیریئر سے ٹکرا گئی، یہ ایک شدید حادثہ تھا ، پوسٹ کے…

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ انتخابات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان دھاندلی کا واضح ثبوت ہے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وزرا کی گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے ان حلقوں کے حکمران جماعت سے…

Read More

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو اور معاشی خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ بھارتی اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کروا رہا ہے، بھارت سی پیک کو سبوتاز کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے بھارت کے عزائم کو سمجھنا بھی ہے اور انہیں ناکام بھی بنانا ہے۔…

Read More

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا ، کہا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔ بطور قائم مقام وزیر دفاع نامزدگی کے بعد امریکی مسلح افواج کے نام پہلے پیغام میں کرسٹوفر ملر نے کہا کہ تمام جنگیں ختم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کریں گے۔ ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوتوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی، مالی و مادی مدد  اور براہ راست مداخلت کی تفصیلات دنیا کو دی ہیں اور ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا…

Read More

جہلم : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اپوزیشن کی سیاست کا پتہ چل جائےگا۔ ن لیگ گلگت انتخابات میں ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بنانا وزیراعظم کی مرضی ہے انہوں نے عوام سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل بھی کردی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا شور مچانے والی ن لیگ کےٹوٹل 7حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں…

Read More

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی بوریو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار کو بند نہیں کیا جائے گا،کھانے پینے کی اشیاء ، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، مہنگائی موسمی ہے، جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کا تعلق مانیٹری پالیسی سے ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی موسمی ہے۔کھانے پینے کی اشیاء ، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس محصولات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ کورونا وباء کے باعث…

Read More