تازہ تر ین

پاکستان اور روس کی مشترکہ مشقیں جاری

پاکستان اور روس کی مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق مشقوں میں شریک روسی دستے کی توجہ مختلف آپریشنز اور مہارتوں پر مرکوز ہے ، ریشین فیڈریشن کی خصوصی فورس کے دستے یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دروزبہ 5 مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی ، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسزان مشقوں میں شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ، پاکستان میں روسی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain