تازہ تر ین

ن لیگ گلگت انتخابات میں ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے ، فواد چوہدری

جہلم : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اپوزیشن کی سیاست کا پتہ چل جائےگا۔ ن لیگ گلگت انتخابات میں ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بنانا وزیراعظم کی مرضی ہے انہوں نے عوام سے ماسک استعمال کرنے کی اپیل بھی کردی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا شور مچانے والی ن لیگ کےٹوٹل 7حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اگرگلگت کے انتخابات میں ن لیگ ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلے توبڑی بات ہے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں اپوزیشن کی سیاست کا پتہ چل جائےگا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ  مریم نواز کو اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ کہنا کیا چاہتی ہے۔ایک دن کہتی ہےکہ فوج سے بات نہیں ہوگی دوسرے دن کہتی ہےکہ فوج سے بات ہوسکتی ہے۔ مریم نوازکہتی ہےفوج سیاسی مداخلت کرکے حکومت کو گھر بھیجے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے فوج مداخلت کرکے ان کی حکومت بناکر غیرسیاسی ہوجائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain