تازہ تر ین

اپوزیشن جماعتوں کو سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیئے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں منفی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain